Karnataka Assembly Elections 2023: کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے اپنے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست بدھ کے روز (19 اپریل) کو جاری کی ہے۔ اس فہرست میں کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کا نام بھی شامل ہے۔ اب عالمی شہرت یافتہ شاعرعمران پرتاپ گڑھی کا نام لے کربی جے پی کے کئی لیڈران نے اس پراعتراض ظاہر کیا ہے۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ شوبھا کرندلاجے نے الزام لگایا کہ عمران پرتاپ گڑھی ان لوگوں میں سے ہیں، جو گینگسٹرعتیق احمد کے قریبی لوگوں میں سے ایک رہے ہیں۔ اترپردیش کے ڈان سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور اس کے بھائی سابق رکن اسمبلی اشرف احمد کا حال ہی میں گولی مارکرقتل کردیا گیا ہے۔ عتیق برادران کو 3 نوجوانوں نے پولیس سیکورٹی میں ہونے کے بعد بھی گولی مار کرموت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اسے لے کر یوگی حکومت پر کئی لیڈران نے انتظامیہ کی لاپرواہی کا الزام لگایا تھا۔
‘عتیق اور اشرف کو گرو مانتے تھے عمران پرتاپ گڑھی’
کانگریس کے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی کے نام سے متعلق مرکزی وزیراور بی جے پی لیڈر شوبھا کرندلاجے نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ “عمران پرتاپ گڑھی نے عتیق احمد کو اپنا گرو کہا ہے۔ وہ اسے بھائی مانتے تھے۔ کانگریس اقلیتوں کو خوش کرنے کے لئے مجرمانہ شبیہ والے لوگوں کو الیکشن میں مقرر کر رہی ہے۔”
بی جے پی لیڈر نے عمران پرتاپ گڑھی سے متعلق مزید کہا، “عمران پرتاپ گڑھی مہاراشٹر میں کانگریس کی طرف سے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ بنے۔ انہوں نے کرناٹک میں ہندو مخالف تقریریں کی ہیں۔ وہ عتیق پر شاعری لکھ کر اور گاکراس کی تفریح کرتے ہیں۔ اس سے کانگریس پارٹی کی سوچ کا پتہ چلتا ہے۔ کرناٹک کے اڈوپی-چکننگلور لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ شوبھا کرندلاجے نے کہا، “عمران گینگسٹر عتیق احمد اور اشرف کو گرو مانتے تھے۔ اسے دوست اور بھائی بولتے تھے۔”
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…