سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک میں عیدالفطر 2023 کا چاند نظر آگیا ہے۔ وہاں جمعہ کو عید منائی جائے گی۔ مصدقہ اطلاع کے مطابق، سعودی عرب سمیت خلیج ممالک میں جمعہ کے روز یعنی 21 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وسطی علاقے تمیر اور حوطہ سدیر میں چاند نظر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں بھی عید جمعہ 21 اپریل کو منائی جائے گی۔
دوسری جانب عمان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔ علاوہ ازیں پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالفطر ہفتے کے روز منائی جائے گی۔ ملیشیا میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا ہے اورملییشیائی حکومت کے مطابق ملیشیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔
اس کے علاوہ سنگاپور میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مجلس علماء اسلام سنگاپور کے مطابق سنگاپور میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔ ہندوستان میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو منائے جانے کا امکان ہے۔ حالانکہ ابھی اس کا باضطہ اعلان نہیں ہوا ہے۔ اس کے لئے 29 رمضان المبارک یعنی 21 اپریل کو چاند دیکھنے کا کیا جائے گا، اس کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
حالانکہ اس سے قبل 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا، جس کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا اور ہفتہ کے روز یعنی 22 اپریل کو عید منائی جائے ہوگی۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…