-بھارت ایکسپریس
Suryanagari Express: راجستھان میں پالی ضلع کے بوما دڈا گاوں کے پاس پیر کی صبح تقریباً ساڑھے تین بجے سوریہ نگری سپر فاسٹ ٹرین پٹری سے اترگئی۔ ٹرین کے 3 ڈبے پلٹ گئے، جبکہ 11 ڈبے پٹری سے اترگئے۔ حادثے میں فی الحال کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ اطلاع کے مطابق، 24 مسافر زخمی ہوئے ہیں، اس میں چاراسکاوٹ طالب علم شامل ہیں۔ موقع پر بڑی تعداد میں ریلوے افسران، پولیس اورانتظامی افسران پہنچ چکے ہیں۔
حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔ سوریہ نگری ایکسپریس باندرہ (ممبئی) سے جودھپور آرہی تھی۔ رات 2 بج کر48 منٹ پر مارواڑ جنکشن پہنچی تھی۔ یہاں سے 3 بج کر 9 منٹ پر پالی کے لئے روانہ ہوئی۔ اسی درمیان بومادڈا گاوں کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ ٹرین کے ایس 3 سے ایس 5 ڈبے پوری طرح پلٹ گئے۔ حادثے کے وقت بیشتر مسافر نیند میں تھے۔ حادثے میں زخمی ہوئے مسافروں میں ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اسے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ فوراً جائے واردات پرراحت اور بچاو مہم شروع کی گئی۔ ٹرین میں 26 ڈبے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرین میں 150 سے زیادہ اسکاوٹ گائڈ بھی تھے۔ یہ جودھپور میں ہونے والی جمبوری میں آرہے تھے۔ حادثے میں ٹرین کے پہیوں کے ساتھ نیچے کا کافی حصہ تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں- Jan Aakrosh Yatra:بی جے پی نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر راجستھان میں روکی جن آکروش یاترا
ٹرین حادثے کے بعد ریلوے نے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیئے ہیں۔ اس میں جودھپور کے لئے لوگ 0291-2654979 (1072), 0291-2654993, 0291-2624125, 0291-2431646 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شمال مغرب ریلوے نے جودھپور روٹ کی 12 ٹرینوں کا روٹ تبدیل کردیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے منگل کو بی جے پی…
یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…
ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…
پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…
امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…
دپیکا اور رنویر نے اپنی پیاری کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔ بیٹی کا…