ریٹیل سیکٹرکی جوائنٹ کمپنی وال مارٹ کے سی ای او ڈگ میک ملن نے جمعہ کے روزوزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کی تصویر والمارٹ نے اپنے ٹوئٹرہینڈل سے شیئرکی ہے۔ اس میں لکھا ہے، ’’اچھی گفتگو کے لئے وزیراعظم نریندرمودی جی کا شکریہ‘‘۔
10 بلین ڈالرکا ایکسپورٹ
اسی ٹوئٹ میں آگے میک ملن نے لکھا، ہم 2027 سے پہلے ہندوستان سے 10 بلین ڈالرکا ایکسپورٹ مقرر کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں …. اور یہاں لاجسٹکس اور اسکل ڈیولپمنٹ کے لئے کام کررہے ہیں تاکہ ہندوستان کوعالمی سطح پرایکسپورٹ لیڈرکے کردارمیں لایا جا سکے۔” ڈگ میک ملن نے دوسرے فورمز کے ذریعہ بھی ہندوستان کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا ہے۔ جس میں انہوں نے 2017 تک کاروبار کو 10 بلین ڈالر تک لے جانے کا وعدہ کیا۔ اس میں سپلائرزاورشراکت داروں اور چھوٹے اورمتوسط درجہ کے کاروباری اداروں کے وسیع نیٹ ورک کی تعمیربھی شامل ہے۔
والمارٹ سی ای او ہندوستان کے دورہ پر
واضح رہے کہ والمارٹ کے سی ای او سمیت دوسرے افسران ہندوستان کے دورہ پر ہیں۔ بنگلورو میں الگ الگ ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئیں۔ میک ملن اور میک کینا نے ہندوستان میں اپنے اہم پروگراموں کے تحت کئی بہت سے سپلائرز، تاجروں، کاریگروں سے ملاقات کی۔ ان میں والمارٹ سورسنگ، والمارٹ وردھی، فلپ کارٹ اور فلپ کارٹ سمارتھ، فون پی، والمارٹ مارکیٹ پلیس، والمارٹ گلوبل ٹیک اور والمارٹ فاؤنڈیشن شامل ہیں۔
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…