مرکزی وزیر برائے تجارت وصنعت پیوش گوئل نے کناڈا میں ہندوستانی اورکینیڈین سی ای اوزکی گول میزمیٹنگ کے دوران کینیڈین تاجروں کو ہندوستانی معیشت کی ترقی کے سفر میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ پیوش گوئل نے کناڈا کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران 9 مئی کو ٹورنٹو میں گول میزکانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے ہندوستان میں بہترکاروباری ماحول اور مضبوط قیادت پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستان میں بہتر کاروباری ماحول
پیوش گوئل نے کناڈا میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان ایک مستحکم کاروباری ماحول فراہم کرتا ہے۔ پیوش گوئل نے گول میزپرکہا کہ بین الاقوامی سطح پر وزیراعظم کوایک ایسے لیڈر کے طور پر پہچانا گیا ہے جو دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں اہم کردارادا کررہے ہیں اورجی-20 کی چیئرمین شپ ان کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔
سندرپچائی اور‘میک ان انڈیا‘
اس کانفرنس میں الیکٹرانکس اورآئی ٹی کے مرکزی وزیراشونی وشنو نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کیپسٹی بلڈنگ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اورانڈسٹری پارٹنرشپ کے لئے پرڈیو یونیورسٹی کے ساتھ ایک ایم او یو پر بھی دستخط کئے۔ دوسری طرف، اشونی وشنونے منگل کوگوگل کے سی ای اوسندرپچائی سے بھی ملاقات کی اورانڈیا اسٹیک اور’میک ان انڈیا’ پروگرام پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
کناڈا میں ہندوستانی کمپنیوں کے ذریعہ اربوں کی سرمایہ کاری
کناڈا میں ہندوستانی کمپنیوں نے مختلف شعبوں میں اربوں کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سی آئی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، کناڈا میں ہندوستانی کمپنیوں نے 6.6 ارب سی اے ڈی سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں کناڈا میں ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ دوسری طرف، ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے، ہندوستان اورکناڈا کے وزیرصنعت نے ہندوستان کے ہنرمند کارکنان اورطلباء کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے بات چیت کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ہندوستان-کناڈا وزارتی بات چیت کے بعد، ہندوستان کے مرکزی وزیرکامرس اورصنعت پیوش گوئل اورکناڈا کی اقتصادی ترقی کی وزیرمیری اینگ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک باہمی اقتصادی تعلقات کی مضبوطی کوبہت اہم سمجھتے ہیں۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…