Russia Ukraine War: یوکرین پرروس نے پھرسے حملہ کیا ہے۔ پیر(26 اگست، 2024) کویوکرین کے صدرولادیمیرزیلنسکی نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روس کی طرف سے یوکرین پر100 میزائلیں اورتقریباً 200 داغے گئے ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق، یوکرینی افسران نے بتایا کہ روس نے پیر(26 اگست، 2024) رات کویوکرین میں بجلی گریڈوں کونشانہ بناکر”بڑے پیمانے پر“ میزائیل اورڈرون حملہ کیا گیا ہے، جس سے کم ازکم 4 لوگوں کی موت ہوگئی اورکئی شہروں میں بجلی فراہمی متاثرہوگئی۔
درجنوں میزائلوں اورڈرونوں کا یوکرینی ایئرفورس نے لگایا پتہ
دوسری جانب، یوکرین کی فضائیہ نے کہا کہ اس نے ملک کے تقریباً سبھی علاقوں کونشانہ بناتے ہوئے درجنوں میزائلوں اورڈرونزکا پتہ لگایا ہے۔ جن میں خارکیواوردنیپروکے آگے کے مشرقی علاقوں سے لے کرجنوبی بندرگاہی شہراوڈیسا اوردارالحکومت کیوتک شامل ہیں۔
روسی دہشت گردوں نے ایک بارپھربجلی گرینیڈ کوبنایا نشانہ
اس دوران یوکرین کے وزیراعظم ڈینس شمیہال نے پیر(26 اگست) کوٹیلی گرام پرلکھا، روسی دہشت گردوں نے ایک بارپھربجلی گریڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون، کروزمیزائلوں اورہائیپرسونک میزائلوں کے ساتھ کم ازکم 15 علاقوں کونشانہ بنایا گیا۔ وزیراعظم شمیہال نے کہا کہ یوکرین کی قومی توانائی کمپنی، یوکرین گوکونظام کومستحکم کرنے کے لئے ہنگامی بجلی کی کٹوتی کرنے پرمجبورکیا گیا۔
کیواوردپروسمیت کئی شہروں میں درج کی گئی بجلی کٹوتی
یاسنوتوانائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیوسیرہیوکووالینکوکے مطابق کیواوردنیپروسمیت کئی شہروں میں بجلی کی بندش ریکارڈ کی گئی۔ درحقیقت روسی میزائلوں نے یوکرین کے شہروں اورپاورگرڈزپررات کے وقت مہلک فضائی حملہ کیا۔
وزیراعظم مودی کی اپیل بے اثر؟
سب سے حیرت کی بات ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین پر میزائلیں اور ڈرون تب داغے گئے ہیں، جب دو دن پہلے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کیو (یوکرین) پہنچے تھے۔ وہاں انہوں نے یوکرین کے صدر سے ملنے کے بعد کہا تھا کہ دونوں ملک (روس-یوکرین) بغیر وقت گنوائے بات چیت شروع کریں، تاکہ جدوجہد کا حل نکل سکے۔ ہندوستانی وزیراعظم نے میرینسکی پیلیس میں کہا تھا، “دونوں فریق کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہئے اوراس بحران سے باہرآنے کے راستے تلاش کرنے ہوں گے۔ جب میں نے بچوں کی یاد میں بنایا گیا میوزیم دیکھا، اور تعزیت پیش کی تو میرا دل بھرا ہوا تھا۔ دل کی گہری چوٹ پہنچی ہوئی تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ جنگ میں سب سے زیادہ بے قصوربچے ہی متاثرہوتے ہیں، یہ بہت دردناک ہے۔ اس طرح کے حادثاقت قطعی قابل قبول نہیں ہوسکتی۔ پوری دنیا میں کوئی بھی انسانیت پر یقین کرنے والا شخص اس کو قبول نہیں کرسکتا۔”
بھارت ایکسپریس–
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…