بین الاقوامی

Using TikTok is ‘Haraam’:Fatwa: ٹک ٹاک حرام ہے اور یہ دور جدید کا سب سے بڑا فتنہ ہے، پاکستان میں ٹک ٹاک سے متعلق فتویٰ جاری

پڑوسی ملک پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی معروف دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ ٹاؤن نے ٹک ٹاک کے حوالے سے فتویٰ جاری کیا ہے۔ پاکستانی مقامی میڈیا کی معلومات کے مطابق  جامعہ اشرفیہ رفیق دارلافتاء لاہور نے ٹک ٹاک کے استعمال کو غیر قانونی اور حرام قرار دیا ہے۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک دور جدید کا سب سے بڑا فتنہ ہے۔ فتویٰ نمبر (144211200409) میں تنظیم نے اپنے موقف کی حمایت میں دس وجوہات بیان کی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی پاکستان میں بہت سے مذہبی اسکالرز غیر اخلاقی باتیں پھیلانے کی وجہ سے ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ پاکستان میں کئی بار TikTok پر جزوی پابندی بھی لگائی جا چکی ہے۔ مذہبی ماہرین کا خیال ہے کہ ٹک ٹاک کی وجہ سے بے حیائی پھیلتی ہے۔ یہ فتویٰ جامعہ بنوریہ نے جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے شرعی قانون کے مطابق ٹک ٹاک کو حرام سمجھا جاتا ہے۔فتوے میں خواتین اور مردوں کی ویڈیوز بنانے پر تنقید کی گئی ہے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا گیا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز فحاشی اور عریانی کو فروغ دیتی ہیں، اس کے علاوہ یہ وقت کا ضیاع ہے۔

دراصل  فضل الرحمن نامی شخص نے مفتی جامعہ اشرفیہ لاہور سے یہ مسئلہ پوچھا تھا  کہ موبائیل اسٹیٹس پر ٹک ٹاک ،اسنیکس ویڈیو وغیرہ کے نام پر بے حیائی  اور فحاشی عریانی طوفان برپا کئے جارہے ہیں ۔ شریعت اس کے بارے میں کیا حکم دیتی ہے کہ جو شخص منکرات کرے اور دوسروں ک اس کے ذریعے دعوت بھی دے ، نیز ایسے ہی آج کل سٹیٹس پر ان کو لگاکر دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرنے والے کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ اس مسئلہ کے جواب میں دارالافتاء نے ٹک ٹاک ویڈیو ز اور اس کو اسٹیٹس ڈال کر بے حیائی اور فحاشی کو بڑھاوا دینے والے ہر عمل کو حرام قرار دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

1 hour ago

Jammu and Kashmir: کیا این ڈی اے کے ساتھ جانے کی چل رہی ہے تیاری؟ نیشنل کانفرنس کا دو ٹوک جواب

حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…

2 hours ago

Gandhi and Vadra family tasted chhole bhature: گاندھی اور واڈرا خاندان نےچکھا چھولے بھٹورے کا ذائقہ، راہل گاندھی نے شیئر کی تصویر

اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…

2 hours ago

UP Politics: ’بی جے پی والے جھوٹے اور آئین مخالف‘، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر شیو پال یادو کا جوابی حملہ

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…

3 hours ago