بین الاقوامی

‘Massacre’ in Gaza as 70 killed in Israeli strikes: اسرائیلی فوج کی درندگی جاری، المغازی کیمپ پر تباہ کن حملے میں 70 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے مکمل خاتمے کی جنگ کے دوران گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم 166 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ شہداء میں بچوں اور عورتوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ مجموعی طور پر سات اکتوبر سے اب تک معلوم فلسطینی شہداء کی تعداد 20424 ہو گئی ہے، جبکہ زخمی فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 54036 تک پہنچ گئی ہے۔ دفتر برائے اطلاعات کے مطابق صہیونی غاصب فوج نے المغازی کیمپ پر کم سے کم 50 خوفناک اور تباہ کن حملے کیے جن میں بے پناہ جانی نقصان ہوا ہے۔ گرائے جانے والے بموں نے ہر طرف آگ لگا دی۔

غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 20424 ہوگئی جب کہ 54 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے المغازی کیمپ پر اسرائیلی فوج کی طرف سے خون کی ہولی کھیلنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے اسے صریح عالمی جرم قرار دیا ہے۔ حماس نے ایک بار پھر عالمی برادری سےمطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور جنگی جرائم پر اسرائیلی ریاست کے نام نہاد لیڈروں کو کہٹرے میں لایا جائے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز زور دے کر کہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے جاری جنگ کی ہم نے بھاری قیمت چکائی اور آج بھی چکا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کے بعد دو روز میں 14 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کی ہے۔ نیتن یاہو نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے آغاز میں کہا کہ “ہم جنگ میں بہت زیادہ قیمت ادا کررہے ہیں، لیکن ہمارے پاس لڑائی جاری رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں ہے”۔ تاہم انہوں نے اس خبر کی تردید کی کہ امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں مزید فوجی کارروائیوں سے روک دیا ہے۔

نیتن یاہو نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران کہا کہ “میں جھوٹی افواہوں کو دیکھ رہا ہوں جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا نے ہمیں روکا ہے اور خطے میں کارروائیاں کرنے سے روک رہا ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ امریکا نے ہمیں کسی بھی کارروائی سے نہیں روکا”۔ انہوں نے ان رپورٹس کی تفصیلات بتائے بغیر مزید کہا کہ “یہ درست نہیں ہے۔ اسرائیل ایک خودمختار ریاست ہے۔ جنگ میں ہمارے فیصلے ہمارے عملی تحفظات پر مبنی ہوتے ہیں۔ میں اس پر مزید بات نہیں کروں گا‘‘۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago