انٹرٹینمنٹ

Arbaaz Khan-Shura Khan wedding: ارباز خان کی شوری ٰخان سے دوسری شادی،ارہان خان بھی اپنے پاپا ارباز خان اور شوری ٰخان کی شادی میں شریک ہوئے

Arbaaz Khan-Shura Khan wedding: سلمان خان کے بھائی اور معروف اداکار و ہدایت کار ارباز خان نے دوسری شادی کر لی۔ ارباز خان نے 24 دسمبر کو اپنی گرل فرینڈ شوری ٰخان سے شادی کی۔ ارباز اور شوری ٰخان کی شادی اداکار کی بہن ارپیتا کے گھر میں ہوئی تھی۔ خان فیملی اور ارباز کے بیٹے ارہان بھی اپنے پاپا کی شادی میں پہنچے۔  دلہن شوری ٰخان بھی وہاں پہنچ گئی۔ وہ پیسٹل رنگ کا حجاب پہن کر آئی تھی۔ یہ ایک انتہائی نجی تقریب تھی۔ جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی تھی۔ والد سلیم خان، والدہ سلمیٰ اور دیگر نے 56 سالہ ارباز کی شادی میں شرکت کے لیے یہاں آئے تھے۔ نکاح سمیت تمام رسومات ارپیتا خان شرما کے گھر میں منعقد کیا گیا۔

شوریٰ خان کون ہیں اور ان کی ارباز سے ملاقات کیسے ہوئی؟

ارباز خان کی پہلی ملاقات شوریٰ خان سے ان کی فلم ‘پٹنہ شکلا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ شوریٰ خان پیشے کے لحاظ سے بالی ووڈ کی میک اپ آرٹسٹ ہیں اور کئی مشہور شخصیات کو اسٹائل کر چکی ہیں۔ ان میں روینہ ٹنڈن اور ان کی بیٹی راشا بھی شامل ہیں۔

ارہان اپنے پاپا  اپنی نئی ممئی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے

ارباز اور شوریٰ کی شادی میں بیٹےارہان  خان بھی موجود تھے ارہان خان نے اپنے والد اور شوریٰ  خان کے ساتھ پوز بھی دیا ہے۔ اس دوران ارہان خان بلیک پینٹ سوٹ میں کافی خوبصورت لگ رہے تھے۔ ارہان  خان ے اپنی نئی ماں کے ساتھ بہت سی تصاویر کلک کیں۔

نکاح میں ارباز خان نے ڈانس بھی کیا

رتیش دیش مکھ اور جینیلیا کے علاوہ روینہ ٹنڈن نے بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔ روینہ ٹنڈن نے بھی اس خاص دن کو  لطف اٹھایا۔ انہوں نے نکاح کی تقریب میں دولہا راجہ ارباز کے ساتھ اپنے رقص کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

ملائکہ سے پہلی شادی اور پھر جارجیا سے ڈیٹنگ

ارباز خان نے اس سے قبل 1998 میں ملائکہ اروڑہ سے شادی کی تھی۔ کچھ سال بعد وہ بیٹے ارہان کے والدین بن گئے۔ ارباز اور ملائکہ کی زندگی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن آہستہ آہستہ اختلافات شروع ہو گئے۔ اور پھر 2017 میں ان کی طلاق ہو گئی۔

 

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

?Will India Face a 100% Tariff: بھارت پر لگ سکتا ہے 100 فیصد ٹیرف؟ ٹرمپ نے نئے قانون پر دستخط کیے

قانون میں امریکا کے یورپی اتحادیوں کو بعض پابندیوں سے بچانے کے لیے بھی گنجائش…

23 minutes ago

Delhi – NCR Weather Today: دہلی -این سی آرمیں پر چھائے رہیں گے بادل، ہلکی بارش کے امکانات، حبس کرے گا پریشان

محکمۂ موسمیات کے مطابق اب مانسون کمزور پڑ رہا ہے، جس کے باعث بارش میں…

1 hour ago

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

10 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

10 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

11 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

12 hours ago