بین الاقوامی

US aims to ‘take over’ Gaza: غزہ پر امریکہ کرے گا قبضہ،امریکہ ہی ہوگا غزہ کا مالک،اسرائیلی وزیراعظم کی موجودگی میں صدر ٹرمپ کا اعلان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کی موجودگی میں یہ تجویز  پیش کی ہے کہ غزہ میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو جنگ زدہ علاقے سے کہیں باہر”مستقل طور پر” آباد کیا جانا چاہیے۔ٹرمپ نے یہ بات اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے آغاز پر صحافیوں سے بات کرتےہوئےکہی۔اس موقع پر ٹرمپ نے کہا ، “مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو(غزہ) واپس جانا چاہئے۔آپ اس وقت غزہ میں نہیں رہ سکتے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ایک اور جگہ کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک ایسا مقام ہونا چاہیے جو لوگوں کو خوش کرے۔ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو دوبارہ تعمیر کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کا عمل انہی لوگوں کے ذریعے نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے، ہم علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے اور شہریوں کو بسائیں گے۔

واضح رہے کہ غزہ کی 80 فیصد سے زیادہ عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور 47,000 سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔امریکی صدر نے غزہ کی 2.2 ملین آبادی کے بارے میں کہا کہ ان کے پاس ابھی کوئی متبادل نہیں ہے۔ “میرا مطلب ہے، وہ وہاں موجود ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔ ان کے پاس کیا ہے؟ یہ اس وقت ملبے کا ایک بڑا ڈھیر ہے۔مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیسے رہنا چاہتے ہیں۔ یہ مسمار کرنے کی جگہ ہے۔

یاد رہے کہ عرب لیگ کے ساتھ ساتھ مصر اور اردن دونوں کی حکومتوں نے ہفتے کے آخر میں  اپنے بیانات میں اس خیال کو یکسر مسترد کر دیاتھا۔ پانچ عرب ممالک اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے بھی ہفتے کے روز ایک مشترکہ بیان جاری کیاتھا جس میں فلسطینی باشندوں کو غزہ سے بے گھر کرنے کے کسی بھی منصوبے کو “نسلی تطہیر” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاتھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

8 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

8 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

8 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

9 hours ago