بین الاقوامی

Hamas Israel War: انتونیو گوتریس نے کہا کہ ‘غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے اتنے ملازمین کسی جنگ میں نہیں مارے گئے

  اسرائیل اور حماس کی جنگ کے درمیان اقوام متحدہ کے سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق انتونیو گوتریس نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال انسانی بحران سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ انسانیت کےلئے بحران ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ ضرورح  ہوتی جا رہی ہے۔

‘اتنے دوست کبھی نہیں مارے گئے ‘

انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنگ میں فریقین اور عالمی برادری دونوں کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یوین آرڈبلیواے) کے 89 عملے کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔  “

انتونیو گوتریس نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، “حال کے ہفتوں میں  ہماری تنظیم کی تاریخ میں کسی بھی دوسرے دور کے مقابلے میں اقوام متحدہ کے امدادی کارکن مارے گئے ہیں۔”

سی این این کے مطابق انتونیو گوتریس نے کہا، “میں ہمارے 89 ساتھیوں کے مارے جانے پر ان کے غم میں شامل ہوں ۔ “ہم صدمے میں ہیں۔ ہمارے ساتھیوں کو بہت یاد کیا جائے گا اور انہیں فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ہم اس غم کو ایک دوسرے  کے ساتھ اور اہل خانہ کے ساتھ اس غم میں شریک ہیں،” یوین آرڈبلیواے نے ٹویٹر پر لکھا۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک غزہ کے 10 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

غزہ کی سکیورٹی کی ذمہ داری اسرائیل کے پاس ہو گی

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حماس کے ساتھ غیر معینہ جنگ کے بعد غزہ کی سکیورٹی کی ذمہ داری اسرائیل کے ہاتھ میں ہو گی۔ ہم نے دیکھا ہے کہ اگر ہماری حفاظت کی ذمہ داری نہیں ہے تو کیا ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

13 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago