قومی

Cheap Flight Tickets: تہواروں میں ٹرین ٹکٹ کی مارا ماری سےآپ پریشان ہیں؟ یہ ایئر لائن صرف 1999روپے میں گھر پہچائیں گی آپ کو

Cheap Flight Tickets: ہر سال کی طرح اس بار بھی تہوار کے موسم میں ٹرین ٹکٹوں کی مارا ماری جاری ہے۔ دیوالی اور چھٹھ کے دوران گھر جانے کی تیاری کرنے والے لوگوں کو ٹکٹ حاصل کرنے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بھارتی ریلوے نے تہوار کے موسم کے لیے خصوصی ٹرینوں کا اعلان کیا ہے۔ لیکن وہ ناکافی ہیں۔ لوگ ٹکٹوں کے لیے مارا ماری کرتے  رہتے ہیں اور تہواروں میں بڑی مشکل سے اپنے گھرتک پہنچ پاتے ہیں۔ لیکن اس تہوار کے موسم میں آپ کو راحت دینے کے لیے ٹاٹا گروپ کی کمپنی وستارا ایئر لائنز نے ایک خاص آفر شروع کی ہے۔جس کے تحت آپ صرف 1999 روپے میں اپنے گھر جا سکیں گے۔

وستارا کی یہ اہم پیکش ہے

وستارا کی یہ پیشکش گھریلو پروازوں کے لیے ہے۔ کمپنی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ اس تہوار کے موسم میں ایک خاص آفر لے کر آئی ہے۔ اس کے تحت مسافرکو  10 اپریل تک سفر کر سکیں گے۔ ٹکٹ کی قیمت بھی صرف 1999 روپے سے شروع ہوگی۔ مسافروں کو 09 نومبر تک ٹکٹ بک کروانا ہوں گے۔

یہ پیشکش ایئر لائنز کی تینوں کلاسز پر لاگو ہوگی

وستارا کی یہ تہوار پیشکش ایئر لائنز کی تینوں کلاسز اکانومی، پریمیم اکانومی اور بزنس کلاس پر لاگو ہوگی۔ کمپنی کی یہ پیشکش 7 نومبر سے شروع ہوکر ٹکٹ 9 نومبر تک بک کرائے جا سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس نے تینوں کلاسز کے ٹکٹوں پر رعایت دی ہے تاکہ مسافر اس تہوار کے موسم میں آسانی سے اپنے گھروں تک پہنچ سکیں۔

ٹکٹوں کی قیمت کیا ہوگی؟

وستارا کی فیسٹیو سیل میں مسافروں کو تینوں کلاسز – اکانومی، پریمیم اکانومی اور بزنس کلاس میں آفرز مل رہی ہیں۔ ٹکٹ کی قیمت اکانومی کلاس میں 1,999 روپے، پریمیم اکانومی کلاس میں 2799 روپے اور بزنس کلاس میں 10,999 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ مسافروں کےریکیشن  کو دیکھ کر امید کی جا رہی ہے کہ کئی دیگر ایئر لائنز بھی اسی طرح کی پیشکشیں شروع کر سکتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Damodardas Mulchand Modi Biography: کھڑگے کے متنازع بیان کے بعد سرخیوں میں وزیر اعظم مودی کے والد، جانیں کون تھے دامودر داس مول چند مودی؟

سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…

19 minutes ago

PV Sindhu: پی وی سندھو کا بی ڈبلیو ایف فرنچ اوپن کا خطاب جیتنے کا خواب ادھورا، فائنل میں این سی ینگ نے ماری بازی

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…

1 hour ago

Former Captain Harmanpreet Kaur: ہرمن پریت کور نے 15 ماہ بعد جڑا بین الاقوامی سنچری، زمبابوے کے خلاف 126 رنز کی شاندار اننگز

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ہرمن پریت کور نے دوسرے ون ڈے میں…

2 hours ago

Bangladesh Port Contract: بنگلہ دیش نے بندرگاہ کا ٹھیکہ ڈنمارک کے مارسک گروپ کو دیا، چین کے پلان کو جھٹکا

چٹاگانگ بندرگاہ کے لادیا کنٹینر ٹرمینل کے لیے 30 سالہ معاہدہ، چین پر مکمل انحصار…

2 hours ago