امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کی حمایت کھونے کے بعد بشارالاسد اپنا ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا کہ اسد چلے گئے ہیں، ان کا محافظ روس، جس کی قیادت ولادیمیر پیوٹن کر رہے تھے، اب ان کی حفاظت کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ٹرمپ نے اپنی بات میں وزن پیدا کرنے کے لیے تمام کیپیٹل لیٹرز کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’شام ایک گڑبڑ ہے، لیکن یہ ہمارا دوست نہیں ہے، امریکہ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے، یہ ہماری لڑائی نہیں ہے۔
دوسری جانب روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ شام میں باغیوں کو غالب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ایران نے فریقین سے مذاکرات کی اپیل کردی ۔ ترکیہ نے بھی جنگ خاتمےکے لےلیے بات چیت پر زور دیاہے۔ شامی باغیوں نے سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاہ دور کے خاتمے کے بعد نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے، کسی کے خلاف بھی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، آزاد شام کی سلامتی اور خود مختاری کا تحفظ کیا جائے گا۔
شام پر باغیوں کے قبضے کے حوالے سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے قطر میں ترکیے اور ایران کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا تھا کہ باغی گروپ حیات التحریر الشام کے عسکری آپریشن کی منصوبہ بندی طویل عرصے پہلے کی گئی تھی، یہ طاقت کا توازن بگاڑنے اور گراؤنڈ پر صورتِ حال تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا روس باغی گروہ کی پیش قدمی کی ہر ممکن اقدام کے ذریعے مخالفت کرے گا۔اب اس حوالے سے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اس معاملے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے، ہمیں شام کی جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…