بین الاقوامی

New Government alliance in Nepal: مالدیپ کے بعد نیپال میں بھی ‘چینی حکومت’، پشپ کمل دہل اور شیر بہادر کا ٹوٹ گیااتحاد ، ہندوستان کو خطرہ

نیپال کی سیاست میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ موجودہ وزیر اعظم پشپا کمل دہل (پرچنڈ) اور سابق وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کے درمیان تقریباً 15 ماہ سے جاری اتحاد ٹوٹ گیا ہے۔ وزیر اعظم  پشپا کمل نے اب کے پی اولی کے ساتھ اتحاد میں نئی ​​حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ سریندر پانڈے کے مطابق، نئی کونسل آف منسٹرس کے رہنما پیر (04 مارچ 2024) کو حلف اٹھا سکتے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس وقت پشپ کمال اور شیر بہادر کے لیڈروں کے درمیان کچھ رسہ کشی چل رہی تھی۔ جس کی وجہ سے 15 ماہ پرانا اتحاد ٹوٹ گیا ہے۔ اس کے علاوہ پرانے اتحاد کے ٹوٹنے میں چین کی مداخلت کی بھی بات بھی سامنے آرہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پشپ کمال اور شیر بہادر کو الگ کرنے میں چینی سفیر کا کردار اہم رہا ہے۔

چین کی مذموم حرکت

حالیہ دنوں میں چین کو نیپال میں بائیں بازو کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس کے پیچھے نیت یہ ہے کہ وہ نیپال میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانا چاہتا ہے۔ بہادر دیوبا کو نیپال میں ہندوستان  نواز سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ کے پی اولی پر چینی اثر و رسوخ نظر آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شی جن پنگ کی حکومت مسلسل کے پی اولی کو اقتدار میں لانا چاہتی تھی۔ وہ اس میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوئی ہیں۔

نیپال کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوتے ہوئے کے پی شرما اولی کا ہندوستان کے خلاف رویہ کچھ خاص نہیں رہا۔ بلکہ وہ ہندوستان کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں ۔ اولی کو چین کا حامی سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے چینی سفیر کے اکسانے پر نیپال کا نقشہ پیش کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے ہندوستان کے لمپیادھورا اور کالاپانی علاقوں کو نیپال کا حصہ بتایا تھا۔ حالیہ دنوں میں پرچندا اور اولی نے کئی بار چینی سفیر سے ملاقات کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

45 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

1 hour ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago