شام میں صدر بشار الاسد کا تختہ الٹ دیا گیا ہے۔ شامی دارالحکومت دمشق پر باغیوں کے قبضے کے ساتھ ہی اسد خاندان کی 50 سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہو گیا ۔ صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہو کر روس چلے گئے ہیں اور صدر ولادیمیر پوتن نے انہیں سیاسی پناہ دی ہے۔ روسی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق شام کے معزول صدر بشار الاسد اپنے اہل خانہ کے ساتھ ماسکو پہنچ گئے ہیں اور انہیں سیاسی پناہ دے دی گئی ہے۔ اس سے چند گھنٹے قبل باغی دارالحکومت دمشق میں داخل ہو گئے تھے اور اسد خاندان کی 50 سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
شام کے معزول صدر بشار الاسد ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ بشار الاسد کی فیملی بھی ان کے ساتھ ہے۔ روسی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ انہیں سیاسی پناہ دی گئی ہے۔ شام میں باغیوں نے دارالحکومت دمشق سمیت ملک کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا تھا ،جس کے بعد بشار الاسد اپنے
خاندان سمیت شام سے چلے گئے۔
باغیوں نے 27 نومبر کو ایک زبردست حملہ کیا اور صرف 11 دنوں میں بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ بشار الاسد کے ملک چھوڑنے کی خبر کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد دمشق میں بشار الاسد کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔ یہاں موجود بشار الاسد کی تصویروں پر لوگوں نے غصہ نکالا۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں نے اس گھر میں جم کر لوٹ پاٹ کی ۔
ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ شام کے بحران کے دوران تمام ہندوستانی شہری محفوظ ہیں اور دمشق میں ہندوستانی سفارت خانہ کام کر رہا ہے۔ ساتھ ہی وزارت خارجہ نے کہا کہ سفارت خانہ ہندوستانی شہریوں سے رابطے میں ہے۔
دوسری جانب ایران نے کہا کہ اسے امید ہے کہ ایران کے کٹر اتحادی بشار الاسد کے زوال کے باوجود شام کے ساتھ “دوستانہ” تعلقات برقرار رہیں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ خانہ جنگی 2011 میں شروع ہوئی تھی، اس دوران تشدد میں لاکھوں لوگ مارے گئے تھے، جس کے بعد پوری دنیا میں تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ یہ جنگ بشار الاسد کی حکومت کے خلاف شروع ہوئی تھی لیکن اب اس میں بہت سے مختلف گروہ شامل ہو چکے ہیں ،جن میں باغی گروپ اور دیگر ممالک کی فوجیں شامل ہیں۔
حملہ 27 نومبر کو شروع ہوا
شام میں باغیوں کی کارروائی 27 نومبر کو شروع ہوئی جب مسلح افراد نے شام کے سب سے بڑے شمالی شہر حلب اور ملک کے چوتھے بڑے شہر حما پر قبضہ کر لیا تھا۔ اتوار کو بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے نے اقتدار پر قابض رہنے کے لیے ان کی تقریباً 14 سالہ جدوجہد کا ڈرامائی خاتمہ کر دیا۔ شام کی خانہ جنگی میں تقریباً پانچ لاکھ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک کی نصف آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔ جیسے ہی بغاوت خانہ جنگی میں بدل گئی، لاکھوں شامی سرحد پار کر کے اردن، ترکی، عراق اور لبنان اور یورپ کی طرف چلے گئے۔
پیوٹن نے سیاسی پناہ دی۔
اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ 144 سال…
ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری بار امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔…
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 14 جنوری 2025 کی رات سے ایک فریش ویسٹرن ڈسٹربنس…
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔…
دھماکوں اور دھویں کے باعث علاقے کے لوگ خوف کے سائے میں ہیں۔ آگ کیسے…
ہندوستان اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا، کیوںکہ ٹیم انڈیا نے سیکورٹی خدشات کا…