شام میں خانہ جنگی کے بعد جاری کشیدگی کے درمیان ہندوستانی سفارت خانے نے مطلع کیا ہے کہ یہاں تمام ہندوستانی شہری محفوظ ہیں۔ حکومتی ذرائع نے یہ معلومات اسلامی باغیوں کی جانب سے شام کے صدر بشار الاسد کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے چند گھنٹے بعد دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دمشق میں ہندوستانی سفارت خانہ اب بھی کام کر رہا ہے۔ سفارت خانہ تمام ہندوستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور وہ محفوظ ہیں، سفارت خانہ شام میں ہندوستانی شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہے۔
بھارتی سفارتخانے نے ایڈوائزری جاری کی
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شام میں تقریباً 90 ہندوستانی شہری ہیں ،جن میں سے 14 اقوام متحدہ کے مختلف اداروں میں کام کر رہے ہیں۔ جمعہ کو ہندوستانی حکومت نے شام کے لیے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی، جس میں ہندوستانی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا گیا کہ وہ اگلے نوٹس تک ملک کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ وزارت خارجہ نے کہا، “شام کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلے اطلاع تک شام کا سفر کرنے سے گریز کریں۔”
وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شام میں موجود ہندوستانی شہری دمشق میں موجود ہندوستانی سفارتخانے سے رابطہ کریں۔ ہنگامی مدد کے لیے نمبر +963 993385973 اور ای میل hoc.damascus@mea.gov.in پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ جو ہندوستانی ممکن ہو فوری طور پر کمرشل فلائٹس کے ذریعے شام چھوڑ دیں۔ دیگر شہریوں کو اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھنے اور اپنی حفاظت یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
صدر اسد ملک سے فرار
شام میں جاری کشیدہ صورتحال باقی تمام ممالک کے لیے ایک مرکزی نقطہ بنی ہوئی ہے، باغیوں نے ملک کے شمال میں واقع شام کے تیسرے سب سے بڑے شہر حمص پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اور بیرون ملک شام کے مرکزی اپوزیشن گروپ کے سربراہ ہادی ال شامی نے کہا کہ دمشق میں اب “بشار الاسد کی حکومت ختم ہو چکی ہے۔” یہ بیان شامی باغیوں کی جانب سے دمشق پر قبضہ کرنے کے دعوے کے بعد سامنے آیا ہے۔ مسلح حزب اختلاف نے ایک بیان میں کہا کہ “ظالم بشار الاسد فرار ہو گیا ہے۔”
بھارت ایکسپریس
اڈانی گروپ اور اسکون نے اس سال پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں عقیدت…
اروند کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ…
حال ہی میں تمل ناڈو کے رانی پیٹ میں مسافروں سے بھری بس سبزیوں سے…
مہا وکاس اگھاڑی کی اتحادی جماعتیں مہاراشٹر میں بی ایم سی الیکشن الگ سے لڑنے…
وزیر اعلی آتشی سنگھ نے کہا کہ لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو اپنی حمایت…
اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ 144 سال…