Imran Khan Arrested: پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری سے ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ اورعوامی مسلم لیگ کے صدرشیخ رشید نے پاکستان کی شہباز شریف حکومت پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سلوپوائزن دیا جا سکتا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد انہیں سلوپوائزن دے کرموت کے گھاٹ اتارا جاسکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں رینجرس کی ایک ٹیم نے منگل کوسابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہرسے گرفتارکرلیا۔ سامنے آئی تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک رینجرس عمران خان کو دھکا دے کرگاڑی میں بٹھاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں کئی مقامات پر توڑپھوڑ کے حادثات ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان سڑکوں پر اترآئے ہیں اورعمران خان کورہا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں کئی مقامات پرتوڑپھوڑکے واقعات ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پرنکل آئے ہیں اورعمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسلام آباد میں امن و امان کے پیش نظردفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں– Imran Khan Arrested: عمران خان کے وکیل پر جان لیوا حملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر زبردست ہنگامہ
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ اپنے خلاف درج کئی ایف آئی آرمیں ضمانت لینے گئے تھے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو کالے رنگ کی گاڑی میں لے جایا گیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے اس کی تصدیق کی، جبکہ پارٹی کے نائب صدر فواد چودھری نے ٹوئٹ کیا کہ عدالت پر”رینجرس کا قبضہ” ہے اور وکلا پر”تشدد” کیا گیا۔ ڈان کی خبر کے مطابق گاڑی کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…