بین الاقوامی

Saudi Arabia confirmed as 2034 World Cup host: سعودی عرب کو مل گئی فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی،ریاض میں جشن کا ماحول،محمد بن سلمان نے لیا بڑا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں فٹ بال تنظیم فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے صدرکی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کو 2034 کے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کے فرائض سونپ دیئے گئے۔فٹبال ورلڈکپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی، یہ اعلان زیورخ میں فٹ بال تنظیم کے صدر گیانی انفانٹینو کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ڈان نیوز کے مطابق میزبانی کی ریس میں سعودی عرب واحد امیدوار تھا، قطر کے بعد سعودی عرب فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کرنے والا مشرق وسطیٰ کا دوسرا ملک ہوگا۔فیفا نے 2030 اور 2034 کے فٹبال ورلڈکپ میزبان ممالک کا اعلان کیا ہے، فٹبال ورلڈکپ 2030 کی میزبانی مشترکہ طور پر مراکش، اسپین اور پرتگال کرے گے۔

فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کا باضابطہ اعلان سننے کے لیے ریاض میں درعیہ اور بلیوارڈ سٹی میں ہزاروں افراد جمع تھے۔ فیفا کا اجلاس براہ راست دکھایا گیا، جیسے ہی سعودی عرب کی میزبانی کا اعلان ہوا ہر طرف جشن کا آغاز ہو گیاسعودی عرب میزبانی کے اعلان کے تاریخی لمحے کا منتظر تھا اور دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے کہا ’دنیا تنازعات اور جنگوں سے گزر رہی ہے لیکن صرف فٹبال ہی لوگوں کو اکٹھا کرسکتی ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ’ ورلڈ کپ 2034 شاندار ہو گا اور تمام فیڈریشنز کے اتفاق رائے پرخوشی ہے۔ فٹبال ورلڈ کپ سپورٹس کا سب سے بڑا ایونٹ اور تمام لوگوں کے لیے بڑے جشن کا موقع ہے۔آج ہم فٹبال میں ایک نئے دور کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور ورلڈ کپ تمام لوگوں کے اکھٹے ہونے کی جگہ ہے۔فیفا کے صدر نے ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے سرکاری اعلان سے قبل رکن فیڈریشنوں کو سعودی عرب کی فائل پیش کی۔

وہیں دوسری جانب سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سپریم کمیشن فار ہوسٹنگ دی 2034 ورلڈ کپ‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کا باقاعدہ اعلان ہونے کے بعد ولی عہد کی جانب سے سپریم میزبان کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سپریم میزبان کمیشن میں وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان، وزیرمملکت اور رکن شوری محمد آل الشیخ ، وزیر بلدیات وہاوسنگ ماجد الحقیل، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر اتصالات انجینیئرعبداللہ بن عامر السواحہ، وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی، وزیرٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز انجینیئر صالح الجاسر، وزیر سیاحت احمد الخطیب ، وزیر صحت انجینیئر فہد الجلاجل ، وزیر مملکت انجینیئر ابراہیم السطان، تفریحی کمیٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ کے علاوہ دیگر اعلٰی عہدیدار شامل ہیں۔سپریم میزبان کمیشن ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے تمام ترانتظامات کرے گی اور اپنے لائحہ عمل کے بارے میں اعلی قیادت سے رابطے میں رہے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Massive fire in Bhiwandi: مہاراشٹر کے بھیونڈی میں شدید آتشزدگی، 6-7 دکانیں جل کر خاک، اس وجہ سے لگی آگ

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔…

18 minutes ago

Champions Trophy 2025: ٹیم انڈیا کو جھٹکا، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہوئے بمراہ!

ہندوستان اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا، کیوںکہ ٹیم انڈیا نے سیکورٹی خدشات کا…

38 minutes ago

ISRO SpaDex Mission: اسرو بنائے گا ریکارڈ، 3 میٹر کی دوری پر لائے گئے ’اسپیڈیکس‘ کے دونوں خلائی جہاز

امریکہ، روس اور چین کے بعد اب ہندوستان ڈاکنگ ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے والا…

1 hour ago