بین الاقوامی

Honduras Jail Women Died: ہنڈوراس کی جیل میں ہنگامہ آرائی، کسی کوماری گولی اورکسی کو جلا یا گیا، 41 خواتین قیدی ہلاک

Honduras Jail Women Died: ہنڈوراس میں خواتین کی جیل میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ منگل کو جیل میں 41 خواتین قیدیوں کی موت ہوگئی۔ دراصل، غیر قانونی سرگرمیوں کو لے کر دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تشدد میں قیدیوں کی جلنے سے موت ہوئی ہے۔ پولیس حکام نے اس کی جانکاری دی ہے۔

ہونڈوراس کی نیشنل پولیس انویسٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان یوری مورا نے اس پورے واقعے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زیادہ تر قیدی جھلس گئے تھے۔ یوری مورا نے بتایا کہ کچھ کو گولی بھی لگی ہے۔

ہونڈوراس کی قومی پولیس کی تفتیشی ایجنسی کے ترجمان یوری مورا نے بتایا کہ متاثرین میں سے چھبیس  کوجل کر ہلاک کردیا گیا اور اس کے علاوہ کوئی  قیدوں کوگولی مار ی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہنڈوراس کے دارالحکومت ٹیگوسیگالپا سے 30 میل (50 کلومیٹر) شمال مغرب میں واقع تمارا جیل میں پیش آیا۔ شدید زخمی خواتین قیدیوں کا ٹیگوسیگالپا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

ملک کے جیلوں کے نظام کی سربراہ جولیسا ولنوئیوا نے اس پورے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑائی جھگڑے میں ملوث منظم گروہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جیلوں کے اندر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے چند روز قبل سخت کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لڑا ئی جھگڑا ہوا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  آپ کو بتاتے چلیں کہ ہنڈوراس میں جیل کی حالت بد سے بدتر ہے۔ یہاں قیدیوں تعداد کافی زیادہ  ہے۔ صفائی  ستھرائی ایک اہم مسئلہ ہے۔ اکثر یہاں کی جیلوں سے لڑائی کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ سال 2019 میں بھی اسی طرح کا گینگ وار ہوا تھا جب 37 قیدی مارے گئے تھے۔ صدر ہرنینڈز نے پھر جیلوں کو فوجی کنٹرول میں دے دیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  اس کے بعد بھی اس طرح کے واقعات نہیں رکے۔

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

Parliament Winter Session: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، "پارلیمنٹ کا سرمائی…

9 mins ago