بھارت ایکسپریس۔
International Yoga Day 2023: جسم کوفٹ رکھنے کے لئے پوری دنیا میں بیشتر لوگ اب یوگا کا سہارا لینے لگے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یوگا کرنے سے دماغ پُرسکون رہتا ہے۔ یوگا کے تئیں بیداری پھیلانے کے لئے 21 جون کوانٹرنیشنل یوگا ڈے منایا جاتا ہے۔ آج جمعرات کو پوری دنیا میں 9واں انٹرنیشنل یوگا ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس سال وزیراعظم مودی امریکہ میں یوگا ڈے پروگرام کی قیادت کریں گے۔
انٹرنیشنل یوگا ڈے کی تاریخ
سال 2014 میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیراعظم مودی نے یوگا ڈے منانے کی تجویزپیش کی تھی، جس کے بعد 11 دسمبر2014 کوہرسال 21 جون کوانٹرنیشنل یوگا ڈے منانے کا اعلان کیا گیا۔ یوگا کا عالمی دن 2015 سے ہرسال منایا جا رہا ہے۔ آج پوری دنیا میں منایا جانے والا یوگا ڈے منانے کی پہل ہندوستان کی طرف سے ہی کی گئی تھی۔
اس سال انٹرنیشنل یوگا ڈے پرپوری دنیا میں مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ پارکوں، عوامی مقامات، اسکولوں اوریوگا اسٹوڈیوزمیں یوگا سیشن، ورکشاپ اورنمائش منعقد کئے گئے ہیں۔ ان تقریبات کا مقصد ہرعمراورصلاحیت کے حامل افراد کو یوگا اوراس کی تبدیلی کے اثرات سے متعارف کرانا ہے۔ انٹرنیشنل یوگا ڈے جسمانی، ذہنی اورروحانی تندرستی کے لئے بہت خاص ہے۔
اس سال یوگا ڈے پر ہے کئی خاص پروگرام
واضح رہے کہ آج کے اس پروگرام کے لئے دہلی میں منگل کے روزہی تیاریاں پوری کرلی گئی تھیں۔ مرکزی وزارت آیوش کے مطابق، 21 جون کو یوگا ڈے کے موقع پردہلی میں خاص تیاریاں کی گئی ہیں۔ کرتبیہ پتھ، لال قلعہ، سینٹرل پارک، کناٹ پلیس، نہرو پارک، لودھی گارڈن، کورونیشن پارک سمیت 26 مقامات پرانعقاد کیا گیا۔ وہیں این ڈی ایم سی دہلی کے 8 مقامات پر، وہیں ڈی ڈی اے دہلی کی 17 مقامات پر یوگا ڈے کا انعقاد کیا گیا۔
وزیرداخلہ اوروزیردفاع نے ان مقامات پر کیا یوگا
جانکاری کے مطابق، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ قومی راجدھانی دہلی میں ہی یوگا ڈے تقریب میں شامل ہونے والے ہیں جبکہ وزیردفاع راجناتھ سنگھ کوچی میں ہندوستانی بحریہ کے طیارہ بردارجہازآئی این ایس وکرانت پریوگا پروگرام میں حصہ لیا۔
بی جے پی نے اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کو دیا یہ حکم
واضح رہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے پارٹی کے سبھی اراکین پارلیمنٹ اوراراکین اسمبلی کو اپنے اپنے حلقہ میں یوگا ڈے سے متعلق بڑے پروگرام کرانے کے احکامات دیئے تھے۔ بی جے پی کے تقریباً 250 بڑے لیڈران کو یوگا ڈے کے پروگراموں میں شامل ہونے کے لئے بھیجا گیا ہے۔ یہ سبھی اراکین اسمبلی اوراراکین پارلیمنٹ آس پاس کے علاقے کے پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…