بھارت ایکسپریس۔
دہلی کے مایاپوری میں فیکٹری میں لگی خوفناک آگ، فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیاں موقع پر پہنچی
Delhi Fire: مغربی دہلی کے مایا پوری علاقے میں 21 جون بدھ کی صبح ایک بڑا واقعہ پیش آیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہاں ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی وہاں افراتفری مچ گئی۔ جیسے ہی آس پاس کے لوگوں نے دھواں اٹھتے دیکھا تو وہ موقع پر پہنچے اور پولیس اورفائربریگیڈ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فی الحال آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
تقریباً 70 فائر فائٹرز کی ٹیم آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ آگ بہت شدید ہے اور اس کے پیش نظر ڈویژنل آفیسر ویدپال، اسسٹنٹ ڈویژنل آفیسر رویندر سنگھ اور آر کے یادو کو بھی موقع پر بھیجا گیا ہے۔ جس فیکٹری میں آگ لگی اس کے آس پاس فیکٹریاں ہیں۔
فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ جس عمارت میں آگ لگی، وہ تہہ خانے، گراؤنڈ اور تین منزلوں تک بنی ہوئی ہے۔ فی الحال آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ آگ ایک فیکٹری میں لگی ہے۔ یہ فیکٹری ایک عمارت میں تعمیر کی گئی ہے جس کے چلتے پوری عمارت میں افراتفری مچ گئی۔ فیکٹری میں سرجیکل کا سامان اور دیگر
سامان رکھا ہوا تھا۔ فیکٹری کے اس حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ صبح 6 بجے کے قریب اس فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ جس کی اطلاع ساڑھے چھ بجے فائر بریگیڈ کو دی گئی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی میں سی جے پی احتجاج کے دوران میٹرو اسٹیشن بند کیے جانے اور ٹرینوں…
بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 346 رن بنائے، محمد سلیم صفی نے 4 اور…
اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس کو دفاعی اور ایرو اسپیس مصنوعات کی برآمدات میں بہترین…
دہلی میں احتجاج کے دوران 1000 سے زائد افراد حراست میں، جنتر منتر پر کشیدگی…
سونم وانگچک نے دہلی میں مجوزہ سی جے پی احتجاج کے دوران لیڈروں کی گرفتاری…
دیال پور علاقے سے متعلق معاملے میں 12 دیگر ملزمان بری، طاہر حسین کی سزا…