وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر روس کے شہر کازان پہنچ گئے ہیں۔ پی ایم مودی کازان میں ہی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں۔ پی ایم مودی چار ماہ میں دوسری بار روس گئے ہیں۔ پی ایم مودی آج شام دو طرفہ بات چیت میں بھی حصہ لیں گے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ تاہم اس ملاقات کے حوالے سے باضابطہ طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ اس سے قبل کازان میں وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کے استقبال کے لیے ہندوستانی برادری کے لوگ بھی بڑی تعداد میں پہنچے۔ یہ برکس سربراہی اجلاس روس یوکرین جنگ کے درمیان ہو رہا ہے۔ پوری دنیا کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریند ر مودی کے روس پہنچنے کے ساتھ ہی ملاقات کا دور بھی شروع ہوچکا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے وزیراعظم کی ملاقات ہوگئی ہے۔ روسی صدر نے پی ایم مودی کا والہانہ استقبال کیا ہے،ابتدائی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ مذاکرات میں شرکت کی ہے جس دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی مفادات کے متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران پی ایم مودی نے سب سے پہلے روس اور روسی صدر کا اس گرمجوشی کے ساتھ استقبال اور بھرپور محبت کے اظہار کیلئے شکریہ ادا کیا ۔پی ایم مودی نے مزید کہا کہ ہندوستان کا روس اور برکس دونوں کے ساتھ گہرا اور تاریخی تعلق رہا ہے۔پچھلے تین سالوں میں روس کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں ۔پی ایم مودی نے کہا کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات اتنے مضبوط ہیں کہ اس کو بغیر کسی اظہار کے بھی سکتے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہاکہ’بین الحکومتی کمیشن کی اگلی میٹنگ 12 دسمبر کو نئی دہلی میں ہونے جا رہی ہے۔ ہمارے مشترکہ منصوبے مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ آپ نے کازان میں ہندوستانی قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہندوستان کی پالیسیوں سے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری اور تعلقات کو فائدہ پہنچے گا۔ ہم آپ کو اور آپ کے وفد کو روس میں دیکھ کر بہت خوش ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کے دوران پی ایم مودی نے کہا، “میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ کے موضوع پر آپ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں، ہمارا ماننا ہے کہ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔ “ہم امن اور استحکام کے جلد قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہندوستان تمام کوششوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…