مہاراشٹر میں انتخابی ماحول میں لیڈروں کی پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا، بی جے پی لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر راج کمار بدولے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اجیت پوار، پرفل پٹیل اور سنیل ٹٹکرے نے این سی پی میں ان کا استقبال کیا۔ اسمبلی انتخابات میں انہیں ٹکٹ ملنا یقینی سمجھا جا رہا ہے۔
اجیت پوار نے کیا کہا؟
سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اجیت پوار نے لکھا، “سابق وزیر راجکمار بدولے نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے علاقائی دفتر میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی، ہمیں خوشی ہے کہ ایک تجربہ کار لیڈرکے شامل ہونے سے پارٹی کی مزید مستحکم ہوگی ۔ راجکمار بدولے جیسے لیڈر ، میں ان کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔”
راجکمار بدولے نے کیا کہا؟
این سی پی میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے کہا، “مہایوتی حکومت نے پچھلے ڈھائی سالوں میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ مہاوتی میں تال میل ہے، جہاں سے میں الیکشن لڑتا ہوں، وہاں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیے جگہ ہے۔
بدولے نے کہا، “میں نے 2014 سے 2019 تک مہاراشٹر کے سماجی انصاف کے وزیر کا عہدہ سنبھالا ہے۔ لندن میں بابا صاحب امبیڈکر کی گیلری پر کام کیا ہے۔ 2019 میں صرف 700 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ اس سیٹ سے جیتنا یقینی ہے۔ “
بدولے مہاراشٹر کی ارجونی مورگاؤں اسمبلی سیٹ سے دو بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ گودینیا کے علاقے میں ان کا اثر و رسوخ سمجھا جاتا ہے۔ جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بار الیکشن جیت پائیں گے تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بہت بڑے مارجن سے جیتیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں 20 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔ اجیت پوار کی پارٹی گرینڈ الائنس کا حصہ ہے جس میں ایکناتھ شندے اور بی جے پی شامل ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…