بین الاقوامی

Shahid Afridi: پاکستانی ٹیم میں شاہد آفریدی کی واپسی طے، نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا بڑا اعلان

Pakistan vs New Zealand: نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بڑی تبدیلی کرے گا۔ کپتان سے لے کرکوچ تک اس کی زد میں آئیں گے۔ عبوری چیف سلیکٹرشاہد آفریدی کے مستقبل پرفیصلہ ہوگا۔ پی سی بی نے شاہد آفریدی اوران کی ٹیم کو صرف نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ اور ونڈے ٹیم منتخب کرنے کی ذمہ داری دی تھی۔ سابق کپتان کی پی سی بی کی ٹیم میں واپسی طے مانی جا رہی ہے۔

شاہد آفریدی نے عبوری چیف سلیکٹر بننے کے بعد ٹیم میں کئی تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے پرانے کھلاڑیوں کے ساتھ ہی نوجوانون کو بھی ٹیم میں جگہ دی۔ شاہد آفریدی کے کام کرنے کے طریقے اور صاف گوئی کی  تعریف ہو رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آل راونڈر کو 4 ماہ کے لئے ہی چیف سلیکٹر بنایا تھا۔ اب ذرائع کے حوالے سے خبر آرہی ہے کہ شاہد آفریدی کی مدت کار بڑھائی جاسکتی ہے۔

پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی شاہد آفریدی کے کام سے خوش ہیں۔ مدت کار کی توسیع سے متعلق شاہد آفریدی اور نجم سیٹھی میں بات ہوچکی ہے۔ پی سی بی یہ فیصلہ آئندہ دو ٹورنامنٹ کے پیش نظر کرے گا۔ ان میں ایشیا کپ اور ہندوستان میں ہونے والا ونڈے عالمی کپ شامل ہے۔ شاہد آفریدی ان ٹورنا منٹ تک چیف سلیکٹر بنے رہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ICICI Bank Loan Case: چندا کوچر اور دیپک کوچر کو بامبے ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، عدالت نے گرفتاری کو بتایا غیر قانونی

نجم سیٹھی نے سونپی یہ بڑی ذمہ داری

پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی رخصتی کے بعد پی سی بی چیئرمین بنائے گئے نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو عبوری چیف سلیکٹرنامزد کیا تھا۔ سلیکشن کمیٹی میں سابق کھلاڑی عبدالرزاق، راو افتخاراحمد اور ہارون رشید کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ کمیٹی کے پاس نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹسٹ اور 3 ونڈے میچوں کی گھریلو سیریزکے لئے ٹیم منتخب کرنے کی ذمہ داری تھی۔ واضح رہے پاکستانی حکومت نے کرکٹ کے معاملوں کو دیکھنے کے لئے مینجمنٹ کمیٹی کی تقرری کی تھی۔ نجم سیٹھی کی صدارت والی کمیٹی میں شاہد آفریدی اور ہارون رشید بھی شامل ہیں۔ 14 رکنی کمیٹی نے محمد وسیم کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

56 mins ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

10 hours ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

11 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

12 hours ago