قومی

IndiGo shocker: انڈیگو فلائٹ میں ایئر ہوسٹس سے چھیڑ خانی، پولیس نے دو افراد کو کیا گرفتار

IndiGo shocker:ہوائی جہاز میں سفر کےدوران ہنگامہ ،، چھیڑ چھاڑ کے  واقعات روز برروز بڑھتےہی جارہیں ۔ ایئر انڈیا کی فلاٹ میں خاتون مسافر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ ابھی پوری طرح سے تھما بھی نہیں تھا کہ نجی ائیر لانز کمپنی انڈیگو کی فلاٹ میں ائیر ہوسٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ،پائلٹ سے بدتمیزی کئے جانے کامعاملہ سامنے آیا ہے۔ انڈیگو کی دہلی پٹنہ فلاٹ میں شراب پی کر سوارتین مسافروں نے ائیر ہوسٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اورمارپیٹ کی ۔

دہلی سے آنے والی انڈیگو ائیرلائنس کی فلائٹ میں تینوں ملزمین نے پٹنہ تک ہنگامہ کیا۔ ائیر پورٹ تھانہ پولیس نے نشہ کی حالت میں دو مسافروں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین کی پہچان حاجی پور کے رہنے والے نتیش کمار اور روہت کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ پکڑے گئے ملزمین سے پورے معاملے پر تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈی ایس پی نے اس واقعہ کی تصدیق کی۔

اتوار کی رات انڈیگو کی  یہ فلائٹ دہلی سے پٹنہ آرہی تھی۔ فلائٹ میں شراب کے نشہ میں دو مسافروں نے ہنگامہ شروع کردیا ۔ مسافروں نے اس کی مخالفت کی، ائیر ہوسٹس جب انہیں  سمجھانے پہنچی تو نشہ میں دھت ان مسافروں نے ائیر ہوسٹس سے بھی بدتمیزی کی۔

ہوائی جہاز کے لینڈ کرتے ہی سی آئی ایس ایف نے دونوں نوجوانوں کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے ان کی بریتھ اینالائزر سے جانچ کی ۔ جانچ سے دونوں کی شراب پینے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس سے پہلے ابھی اسی طرح کا واقعہ  نیو یارک سے دہلی آرہی ائیر انڈیا کی فلائٹ میں  پیش آچکا ہے۔ بزنس کلاس سے سفر کررہی ایک بزرگ خاتون پر نشہ میں دھت ایک مسافر نے پیشاب  کردیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Supreme Court: کیا حکومت آپ کی نجی جائیداد عوامی فلاح کے لیے لے سکتی ہے؟ جانئے سپریم کورٹ نے کیا کہا؟

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

11 mins ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

2 hours ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

3 hours ago