قومی

NIA: پھلواری شریف دہشت گردی کیس میں این آئی اے نے داخل کی چارج شیٹ، پی ایم مودی کی ریلی سے قبل پولیس نے 4 ملزمان کو کیا تھاگرفتار

NIA: قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے بہار کی راجدھانی پٹنہ کے پھلواری شریف معاملے میں 4 دہشت گردوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ NIA نے جس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے وہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) سے متعلق ہے۔ اس کیس کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پھلواری شریف میں نوجوانوں کی برین واشنگ کرکے انہیں دہشت گرد بنانے کی تربیت دی جارہی ہے۔

اس کا انکشاف پٹنہ پولیس نے جولائی 2022 کے مہینے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سے پہلے کیا تھا۔ اس سلسلے میں پھلواری شریف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد این آئی اے نے 22.07.2022 کو دوبارہ کیس درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں- پی ایف آئی سازش کیس: کیرلہ میں 3 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

پٹنہ پولیس نے چار ملزمان کو کیاگرفتار

اس معاملے میں بہار کی پٹنہ پولیس نے اس سے قبل پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) سے تعلق رکھنے والے دو ملزمین اطہر اور جلال الدین کو گرفتار کیا تھا۔ تفتیش کے دوران دونوں سے ملنے والی معلومات کے بعد نورالدین اور اظہر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

سینکڑوں نوجوانوں کو دی گئی دہشت گرد بننے کی تربیت

بتادیں کہ گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ بہار سے قبل پٹنہ پولیس نے اسلامک اسٹیٹ بنانے کی سازش کا پردہ فاش کیا تھا۔ ان چار ملزمان میں سے ایک جھارکھنڈ پولیس میں انسپکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان چاروں ملزمان نے سینکڑوں نوجوانوں کو دہشت گرد بننے کی تربیت دی تھی۔

تمام فریقین کو سننے کے بعد عدالت فیصلہ سنائے گی

قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) کی جانب سے اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد اب عدالت میں ملزمان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ان تمام لوگوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے جنہیں این آئی اے نے اس معاملے میں گواہ بنایا ہے۔ اس دوران ملزمان کے وکلا بھی عدالت میں اپنا موقف پیش کریں گے۔ تمام فریقین کو سننے کے بعد عدالت اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

5 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

6 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

7 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

8 hours ago