بھارت ایکسپریس۔
لشکرطیبہ کے ڈپٹی لیڈرحافظ عبدالرحمان مکی کی پاکستان میں روح قبض ہوگئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حافظ عبدالرحمان مکی کے پاس لشکر طیبہ کے ڈپٹی لیڈرکی ذمہ داری تھی۔ حافظ محمد سعید بھی رشتہ داربتایا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اسپتال میں ہی حافظ عبدالرحمان مکی کی موت ہوگئی۔ حافظ عبدالرحمان مکی کوسال 2023 میں اقوام متحدہ نے عالمی دہشت گرد قراردیا تھا، جس کے تحت حافظ عبدالرحمان مکی کی جائیداد ضبط کرلی گئی تھی۔ اس کے علاوہ حافظ عبدالرحمان مکی پرسفرکرنے اورہتھیار رکھنے کی پابندی بھی لگا دی گئی تھی۔
دل کا دورہ پڑنے سے روح قبض ہوگئی
جمعہ کے روز(27 دسمبر،2024) کودل کا دورہ پڑنے سے حافظ عبدالرحمان مکی کی روح قبض ہوگئی۔ حافظ سعید کے ساتھ وہ بھی ممبئی حملوں کا ماسٹرمائنڈ رہا ہے۔ ساتھ ہی دہشت گرد حافظ سعید کا بہنوئی اورممنوعہ جماعت الدعوۃ کا ڈپٹی چیف تھا۔ جماعت الدعوۃ کے مطابق، عبدالرحمان مکی گزشتہ کچھ دنوں سے بیمارتھا اورلاہورکے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ہائی شوگرکے بعد ان کا علاج چل رہا تھا۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت الدعوۃ کے ایک افسرکا کہنا ہے کہ حافظ عبدالرحمان مکی کوآج صبح دل کا دورہ پڑا اور علاج کے دوران اسپتال میں موت ہوگئی تھی۔
ٹیررفنڈنگ معاملے میں ملی تھی 6 ماہ کی سزا
جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے بہنوئی حافظ عبدالرحمان مکی کو پاکستان کی ایک دہشت گردانہ مخالف عدالت نے سال 2020 میں ٹیررفنڈنگ کے معاملے میں 6 ماہ کی جیل کی سزا سنائی تھی۔ جانکاری کے مطابق، ٹیررفنڈنگ معاملے میں سزا سنائے جانے کے بعد سے حافظ عبدالرحمان مکی نے اپنی سرگرمیاں کم کردی تھیں۔ پاکستان متحدہ مسلم لیگ (پی ایم ایم ایل) نے ایک بیان میں کہا کہ حافظ عبدالرحمان مکی پاکستانی نظریے کا حامی تھا۔ عبدالرحمان مکی کو عالمی دباؤکے بعد 2019 میں پاکستانی پولیس نے ٹیرر فنڈنگ کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔ اپریل 2021 میں 9 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ حالانکہ ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے لاہورہائی کورٹ نے کچھ ماہ بعد رہا کردیا تھا۔ امریکہ نے ریوارڈ فارجسٹس پروگرام کے تحت عبدالرحمان مکی پر 2 ملین ڈالر کا انعام رکھا تھا اور اسے سزا دلانے کے لئے لوگوں سے جانکاری بھی مانگی تھی۔
کون ہے عبدالرحمان مکی؟
عبدالرحمان مکی کی پیدائش 1954 میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے بہاول پور میں ہوئی تھی۔ لمبے وقت تک حافظ سعید کے قریبی ہونی کی بات سامنے آتی رہی ہے۔ حافظ عبدالرحمان نے جماعت الدعوہ میں کئی اہم عہدوں کو سنبھالا ہے۔ حافظ عبدالرحمان مکی پولیٹیکل چیف اورلشکرطیبہ کے لئے فنڈ جمع کرنے جیسے کام بھی سنبھالتا تھا۔ وہ لشکرکی گورننگ باڈی شوریٰ کا ممبربھی تھا۔ حافظ عبدالرحمان مکی کو2000 میں لال قلعہ اور2008 میں ممبئی کے تاج ہوٹل پردہشت گردانہ حملے کے لئے ہندوستانی ایجنسیوں نے اسے ملزم مانا تھا۔ مریکی محکمہ خزانہ نے انہیں 2010 میں خصوصی نامزد دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
مولانا سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ کی مشہور تفسیر تفہیم القرآن کے ہندی ترجمہ کے…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے جمعہ کو وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کرسابق وزیراعظم منموہن…
سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا مجسمہ بنائے جانے کے تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت…
سونیا گاندھی منموہن سنگھ کی وزارت عظمیٰ کے دوران کانگریس کی صدر تھیں۔ انہوں نے…
منموہن سنگھ کوہندوستان میں معاشی اصلاحات کا علمبردارسمجھا جاتا ہے۔ 1991 میں وزیر خزانہ کے…
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر قومی سوگ کی وجہ سے ہفتہ…