بین الاقوامی

Pakistan Politics: عمران خان کے قریبی کو نہیں ملی راحت، پاکستان کے سابق وزیرداخلہ کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو اسلام آباد واقع نچلی عدالت سے راحت نہیں ملی ہے۔ اے ایم ایل سربراہ کی ٹرانزٹ ضمانت عرضی خارج کردی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ پولیس کی طرف سے فزیکل ریمانڈ کا مطالبہ بھی مسترد کردیا گیا اور لیڈر کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسلام آباد واقع ضلع اور سیشن عدالت میں ہفتہ کے روز (4 فروری) دوپہر کو زبردست سیکورٹی کے درمیان شیخ رشید احمد کی پیشی ہوئی تھی۔ سماعت کر رہے جوڈیشیل مجسٹریٹ عمر شبیر سے پولیس نے شیخ رشید کی پانچ دنوں کی فزیکل ریمانڈ اور ان کا فوٹو گرامیٹرک ٹسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی، جسے عدالت نے خارج کردیا۔ عدالت کے حکم کے مطابق، عدالتی حراست کے دوران شیخ رشید جیل میں رہیں گے۔

شیخ رشید احمد کو کیوں کیا گیا گرفتار؟

اس سے قبل شیخ رشید کو جمعرات (2 فروری) کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ شیخ رشید نے الزام لگایا تھا کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قتل کی سازش کرنے میں سابق صدر آصف علی زرداری کا ہاتھ تھا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق، زرداری کے خلاف بولنے پر شیخ رشید کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پرشیخ رشید احمد کے کچھ ویڈیو وائرل ہوئے ہیں، جن میں وہ برسراقتدار پی ایم ایل-این والی اتحادی حکومت کے خلاف بے حد غصے میں نظرآرہے ہیں۔ ایک ویڈیو میں وہ پولیس اہلکاروں پر برس رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد پرالزام لگایا گیا کہ گرفتاری کے وقت وہ شراب کے نشے میں دھت تھے۔ نشے کی بات کا پتہ لگانے کے لئے ان کا پیشاب ٹسٹ کیا جانا تھا۔ ایک ویڈیو میں کہتے ہوئے نظرآئے کہ پیشاب ہی نہیں آتا تو سیمپل کہاں سے دوں؟

یہ بھی پڑھیں:  پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا بڑا دعویٰ- ہندوستان نے پاکستان کے بالنگ ماڈل کا نقل کرلیا

عمران خان کے بے حد قریبی مانے جاتے ہیں شیخ رشید

شیخ رشید احمد پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے بے حد قریبی لوگوں میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ عمران خان کی قیادت والی حکومت کے دوران شیخ رشید کی پارٹی عوامی مسلم لیگ اتحادی جماعت کے کردار میں تھی اور انہیں پاکستان کا داخلی وزیر (وزیرداخلہ) بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ شیخ رشید احمد ہندوستان کے خلاف بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں عمران خان کے ایک اور قریبی لیڈر فواد چودھری کو بھی پولیس نے گرفتار کیا تھا، اس کے کچھ دنوں بعد ہی شیخ رشید احمد کو پکڑلیا گیا۔

  -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

10 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

10 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

10 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

11 hours ago