-بھارت ایکسپریس
Bharat Express News Network Launch: ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل کے لانچنگ پر جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری ہرش وردھن سنگھ نے اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ دہلی کے ہوٹل انداز(ورلڈ آف حیات) میں گزشتہ یکم فروری کو نیوزچینل کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ لانچنگ تقریب میں ملک کے مشہورصحافی ادے شنکر بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پرہرش وردھن سنگھ نے ’بھارت ایکسپریس‘ کی پوری فیملی کو چینل کے لانچنگ کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ اس دوران بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے اس دوران جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی جنرل سکریٹری ہرش وردھن سنگھ کو پھولوں کا گلدستہ دے کراستقبال کیا۔
لانچنگ تقریب میں سیاست سے لے کر فن وثقافت کے شعبے کی مشہور شخصیات نے اپنی موجودگی درج کرائی۔ چینل کے لانچنگ کے موقع پر مرکزی وزیر مملکت وی کے سنگھ، مرکزی وزیرمملکت نتیانند رائے، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) کے قومی صدر چراغ پاسوان، بی جے پی کے سینئرلیڈرسید شہنوازحسین، دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ ویریندرسنگھ مست سمیت درجنوں وزرا اورلیڈران موجود رہے۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اوپیندر رائے کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ’بھارت ایکسپریس نیوز چینل‘ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ ناظرین کو’وویوزکم اورنیوززیادہ’ دکھائی جائے۔ نیوزچینل بھارت ایکسپریس ستیہ، ساہس اور سمرپن کے عزم کے ساتھ ملک اور بیرون ملک سے لے کر کھیل اور تفریحی دنیا کی خبریں آپ تک پہنچائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…