بین الاقوامی

Pakistan General Election Results: کیا دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے نواز شریف؟ لاہور میں بلاول بھٹو اور آصف علی سے بند کمرے میں ملاقات

Pakistan General Election Results: پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ شہباز شریف اور ان کے بھائی نواز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اس ملاقات میں مخلوط حکومت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ پاکستان میں ابھی تک کسی کو اکثریت نہیں ملی ہے۔ ایسے میں نواز شریف چاہتے ہیں کہ مخلوط حکومت بنے اور انہیں وزیراعظم بنایا جائے۔

شہباز اور بلاول پاکستان میں اس سے پہلے بھی بنا چکے ہیں مخلوط حکومت

جب عمران خان 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے محروم ہوئے تو پاکستان میں مخلوط حکومت قائم ہوئی۔ شہباز شریف کی مسلم لیگ N اور بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی نے مخلوط حکومت بنائی۔ اس وقت شہباز کو وزیراعظم بنایا گیا اور وزارت خارجہ کی کمان بلاول بھٹو کے ہاتھ میں تھی۔ ایسے میں دونوں پارٹیاں ایک بار پھر ایک ساتھ آنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

کس کو کتنی سیٹیں ملی؟

الیکشن کمیشن کے مطابق نواز شریف کی پاکستان مسلم لیگ نواز کو 72، بلاول بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی کو 52 اور عمران خان کی پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 97 نشستیں حاصل کی ہیں۔ پاکستان میں 265 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے ہیں جن میں اکثریت کے لیے 133 نشستیں درکار ہیں۔ کسی کے پاس اکثریت نہیں ہے۔ اس لیے مخلوط حکومت پر زور دیا جا رہا ہے۔

عمران نے جیت پر مبارکباد دی

عمران خان نے اے آئی پر مبنی آواز کے ساتھ ‘فتح تقریر’ کی ویڈیو جاری کردی۔ اس میں انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ووٹ دے کر حقیقی آزادی کی بنیاد رکھ دی ہے اور میں 2024 کے عام انتخابات میں جیت پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے آپ پر پورا بھروسہ تھا کہ آپ سب ووٹ دینے آئیں گے اور آپ نے میرے اعتماد کو پورا کیا ہے۔ آپ کی بھاری ووٹنگ نے سب کو حیران کر دیا ہے، آپ کی وجہ سے لندن پلان ناکام ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Pakistan Election Result 2024: پاکستان میں اقتدار سے کسے’نواز‘ رہی ہے پاکستانی فوج، پی ٹی آئی حامی آزاد امیدواروں کی شاندار کامیابی، شریف- عمران دونوں نے کیا حکومت بنانے کا دعویٰ

کسی بھی پارٹی کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں: امریکہ

پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے امریکہ نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی جماعت کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ٹویٹ کیا کہ ‘8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں لاکھوں پاکستانیوں نے اپنی آواز دنیا تک پہنچائی ہے۔ ہم اپنے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے، جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے اور سیاسی شراکت کو وسیع کرنے کے لیے، سیاسی جماعت سے قطع نظر پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-20 اور سیکٹر-39 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…

5 minutes ago

Donald Trump to take oath: ٹرمپ کی حلف برداری کی جگہ اچانک تبدیل،تقریبِ حلف برداری اِن ڈور منتقل،جانئے کیوں لیا گیا یہ فیصلہ

بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…

41 minutes ago

Hamas Frees Hostages: فلسطین میں جشن کا ماحول،حماس نے تین یرغمالی کو کیا رہا، اسرائیل بھی 90 فلسطینیوں کو کررہا ہے رہا،جنگ بندی کامیابی سے جاری

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…

1 hour ago

Neeraj Chopra Marriage: نیرج چوپڑا نے کرلی شادی، خاموشی کے ساتھ ہمانی نام کی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں ہوئے منسلک

ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…

1 hour ago