بین الاقوامی

Strait of Hormuz: آبنائے ہرمز پر یورپی ممالک کا اگلا اجلاس لندن میں منعقد، کینیڈا کے وزیراعظم میکرون اور اسٹارمر نے کیا بڑا دعویٰ

نئی دہلی: یورپی ممالک آبنائے ہُرمز میں بڑھتی ہوئی سکیورٹی اور اقتصادی صورتحال پر آئندہ اجلاس لندن میں منعقد کریں گے۔ اس حوالے سے فرانس اور برطانیہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی مشاورت پہلے ہی ہو چکی ہے، جس میں تقریباً 40 ممالک کے لیڈروں نے شرکت کی۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی برقرار رہنے تک آبنائے ہُرمز کو کھلا رکھا جائے گا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ امریکی بحریہ کی جانب سے ممکنہ ناکہ بندی کی صورت میں آبنائے بند کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

اس صورتحال پر کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے برطانوی وزیراعظم کیراسٹامر اور فرانسیسی صدرامانوئل میکرون سے فون پر رابطہ کیا اور  آبنائے ہُرمز کھولنے اور اسرائیل-لبنان جنگ بندی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے بیان میں مارک کارنی نے کہا کہ عالمی بحری ٹریفک، توانائی کی منڈی اور سپلائی چینز کو درپیش خطرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا خلیجی شراکت داروں کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتا ہے اور اس اہم سمندری راستے کو محفوظ بنانے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

دوسری جانب فرانس اور برطانیہ کی قیادت میں ہونے والی اس میٹنگ پر امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل دیا اور کہا کہ بعض بین الاقوامی ادارے ضرورت کے وقت غیر مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔اجلاس میں یورپی ممالک کے تقریباً 30 لیڈروں کے علاوہ ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے نمائندوں نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرزا اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی بھی اس اجلاس میں شامل تھے۔یورپی لیڈروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو توانائی کی سپلائی متاثر ہونے سے مہنگائی، خوراک کی قلت اور فلائٹ منسوخی جیسے بحران پیدا ہو سکتے ہیں۔فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہز آبنائے ہُرم کو فوری، غیر مشروط اور مکمل طور پر کھولا جانا چاہیے اور بین الاقوامی بحری قوانین کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اس معاملے پر آئندہ ہفتے لندن میں مزید اجلاس ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

28 minutes ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

1 hour ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

11 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

11 hours ago