ایران نے آبنائے ہرمزکودوبارہ بند کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی ناکہ بندی جاری رہے گی وہ آبنائے ہرمزکومکمل طورپردوبارہ نہیں کھولے گا۔ یہ کارروائی امریکی کارروائی کے خلاف احتجاج میں کی گئی ہے۔ ایران نے جمعہ کے روزآبنائے ہرمزکودوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمزتجارتی جہازوں کے لئے کھلا رہے گا۔
وہیں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی تب تک جاری رہے گی، جب تک ایران ایٹمی پروگرام پرکوئی بڑا سمجھوتہ نہیں کرتا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگرمعاہدہ نہیں ہوا توامریکہ پھرسے حملہ کرسکتا ہے اورایران کے یورونیم کے ذخائراپنے طریقے سے حاصل کرے گا۔
ایران نے امریکہ پرڈکیتی کا الزام لگایا
پہلے کچھ جہازاس سمندری راستے سے گزرتے ہوئے نظرآئے تھے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کل ملاکرکتنی سمندری ٹریفک یہاں سے نکل پایا ہے۔ پاسداران انقلاب یا اسلامی ریولیوشنری گارڈس (آئی آرجی سی) نے امریکہ پرسمندری ڈکیتی کا الزام لگایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی ناکہ بندی اصل میں سمندرمیں لوٹ جیسا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ آبنائے ہرمزدنیا کا بہت اہم سمندری راستہ ہے۔ یہ ایران اورعمان کے درمیان ہے اوریہاں سے بڑی مقدارمیں تیل کی سپلائی ہوتی ہے۔ اس کی چوڑائی اس کے سب سے تنگ ترین مقام پرتقریباً 33 کلومیٹر ہے، لیکن جہازوں کے لیے گزرنے کا راستہ صرف 3 کلومیٹرچوڑا ہے۔ لہذا، یہاں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی تیل کی سپلائی کومتاثرکررہی ہے۔
شرائط کے ساتھ کھولا گیا تھا آبنائے ہرمز: ایران
ایران نے اس سے پہلے واضح کیا تھا کہ آبنائے ہرمزفی الحال پوری طرح نہیں کھلا ہے۔ ایران کے وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ یہ راستہ جنگ بندی کے دوران اورکچھ شرائط کے ساتھ ہی کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی جہازوں اوردشمن طاقتوں سے جڑے جہازوں کویہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرلبنان میں ایران حامی تنظیم حزب اللہ پر دباو بڑھتا ہے تواس نظام میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…