قومی

Rajasthan Board: راجستھان بورڈ کا بڑا فیصلہ، اب سال میں دو بار ہوں گے بورڈ امتحانات، ’بیسٹ آف 2‘ سے تیار ہوگا رزلٹ

راجستھان کے 10ویں جماعت کے طلبہ کے لیے امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (RBSE) اب سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (CBSE) کی طرز پر سال میں دو مرتبہ 10ویں جماعت کا بورڈ امتحان منعقد کرے گا۔ بورڈ سکریٹری نے پیر کو اس سلسلے میں باضابطہ حکم جاری کردیا ہے۔ یہ نیا نظام تعلیمی سیشن 27-2026 سے نافذ ہوگا۔ اس کے تحت طلبہ کو ایک ہی سال میں دو مرتبہ امتحان دینے کا موقع ملے گا اور نتیجہ ’بیسٹ آف 2‘ کے اصول کے تحت تیار کیا جائے گا۔ اس کا مقصد بورڈ امتحان کے دباؤ کو کم کرنا اور طلبہ کو نمبروں میں بہتری کا ایک اضافی موقع فراہم کرنا ہے۔

فروری-مارچ میں پہلا امتحان، تمام طلبہ کے لیے لازمی

RBSE کے نئے نظام کے تحت 10ویں جماعت کا پہلا بورڈ امتحان فروری-مارچ میں منعقد ہوگا۔ 10ویں جماعت کے لیے رجسٹریشن کرانے والے تمام طلبہ کے لیے اس امتحان میں شرکت لازمی ہوگی۔ اگر کوئی طالب علم پہلی بورڈ امتحان میں شرکت نہیں کرتا تو اسے اسی سال مئی-جون میں ہونے والے دوسرے امتحان میں شرکت کا موقع نہیں ملے گا۔ یعنی دوسرے امتحان میں بیٹھنے کے لیے پہلے امتحان میں شرکت ضروری ہوگی۔

مئی-جون میں دوسرا امتحان، صرف 3 مضامین کا موقع

10ویں جماعت کا دوسرا امتحان ہر سال مئی-جون میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ امتحان ان طلبہ کے لیے ہوگا جو پہلے امتحان کے نتائج سے مطمئن نہیں ہیں یا پہلی کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ دوسرے امتحان میں طلبہ کو زیادہ سے زیادہ 3 مضامین میں دوبارہ امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔ اگر کوئی طالب علم پہلے امتحان میں تین سے زیادہ مضامین میں ناکام ہوجاتا ہے تو اسے ناکام تصور کیا جائے گا اور اسے اگلے سال ہونے والے مرکزی بورڈ امتحان میں دوبارہ شرکت کرنا ہوگی۔ دوسری امتحان بنیادی طور پر کامیابی حاصل کرنے یا اپنے نمبروں میں بہتری لانے کا اضافی موقع ہوگا۔

اب سپلیمنٹری امتحان نہیں ہوگا

نئے نظام کے تحت RBSE کی 10ویں جماعت کے لیے الگ سے سپلیمنٹری امتحان منعقد نہیں کیا جائے گا۔ اب تک مرکزی امتحان میں ناکام ہونے یا اپنے نمبروں سے مطمئن نہ ہونے والے طلبہ کے لیے سپلیمنٹری امتحان کا انتظام تھا۔ لیکن سال میں دو مرتبہ بورڈ امتحان کا نظام نافذ ہونے کے بعد یہی دوسرا امتحان طلبہ کو کامیابی اور نمبروں میں بہتری کا موقع فراہم کرے گا۔

’بیسٹ آف 2‘ اصول کیسے کام کرے گا؟

نئے نظام میں سب سے اہم تبدیلی نتیجہ تیار کرنے کے طریقہ کار میں کی گئی ہے۔ RBSE نے واضح کیا ہے کہ 10ویں جماعت کا حتمی نتیجہ ’بیسٹ آف 2‘ اصول کے مطابق تیار کیا جائے گا۔ مثال کے طور پر اگر کسی طالب علم نے کسی مضمون کا امتحان پہلے اور دوسرے دونوں امتحان میں دیا اور دوسرے امتحان میں اس کے نمبر پہلی امتحان سے کم آگئے، تو اسے نقصان نہیں ہوگا۔ ہر مضمون میں دونوں امتحانات میں سے جس امتحان میں زیادہ نمبر حاصل ہوں گے، وہی نمبر حتمی نتیجے میں شامل کیے جائیں گے۔ اس طرح طلبہ دوسرے امتحان میں نمبروں میں بہتری کی کوشش کرسکتے ہیں، کیونکہ کم نمبر آنے کی صورت میں پہلے امتحان کے زیادہ نمبر برقرار رہیں گے۔ اس نظام سے طلبہ کو امتحانی دباؤ کم کرنے اور اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا اضافی موقع ملے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

2 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

2 hours ago