نئی دہلی: ملک میں خواتین کے ریزرویشن بل پر جاری سیاسی ہنگامے کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی آج رات 8:30 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ اپنے خطاب میں خواتین کے ریزرویشن بل اور حالیہ سیاسی صورتحال پر بات کر سکتے ہیں، قابل ذکر بات یہ ہےکہ حکومت کی جانب سے ابھی تک باضابطہ طور پر موضوع واضح نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم مودی نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ لوک سبھا میں بل کا منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق کی مخالفت ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر خواتین کے خلاف رویہ اختیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن بل کی حمایت نہ کرنا اپوزیشن کی بڑی سیاسی غلطی ہے اور یہ رویہ خواتین کو ان کے حقوق سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے کے سیاسی نتائج اپوزیشن کو بھگتنے پڑیں گے۔انہوں نے اپوزیشن سے سوال کیا کہ اگر وہ واقعی خواتین کو ریزرویشن دینا چاہتے تھے تو گزشتہ 50 برسوں میں انہوں نے ایسا قدم کیوں نہیں اٹھایا۔ مودی کے مطابق یہ معاملہ اپوزیشن کی نیت پر سوال اٹھاتا ہے۔
وزیراعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ اس پیغام کو ملک کے ہر گاؤں تک پہنچایا جائے کہ اپوزیشن کی سوچ خواتین کے حوالے سے مثبت نہیں ہے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے درمیان جا کر اس معاملے کی حقیقت واضح کریں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی کا یہ خطاب گزشتہ تمام خطابات سے مختلف ہو سکتا ہے، کیونکہ عام طور پر وہ ترقیاتی منصوبوں، اصلاحات یا قومی بحرانوں پر خطاب کرتے رہے ہیں، لیکن اس بار معاملہ ایک آئینی ترمیمی بل کے لوک سبھا میں منظور نہ ہونے سے جڑا ہوا ہے، جس نے سیاسی ماحول کو خاصا گرم کر دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ٹورنامنٹ کا آغاز 2 اکتوبر کو سپر سیریز سے ہوگا، جس میں کوالیفائر کی تین…
ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت نے ان کی رہائش گاہ…
موہن یادو نے لوگوں سے جنگلی حیات کے محفوظ مسکن اور قدرتی توازن کو برقرار…
ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…
اسمت مچھار کی بہادری کے اعتراف میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اعلان…
نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…