انڈوناای میںسونے کی کان منہدم ہونے سے 15 افراد ہلاک
جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا صوبے میں بغیر لائسنس کے سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 15 مزدور ہلاک اور 25 لاپتہ ہیں۔ یہ معلومات مقامی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی نے جمعہ کے روز دی۔ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے مقامی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ صوبے کی سولوک ریجنسی میں ناگری سنگائی ابو میں پیش آیا۔
سولوک ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی کے چیف ایروان آفندی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس آفت میں 15 کارکن ہلاک ہوئے، جب کہ تین دیگر زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ 25 مزدور لاپتہ ہیں۔ آفندی کے مطابق متاثرین کو بچانے کے لیے بھاری سامان کے ساتھ مزید امدادی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
انڈونیشیا میں بغیر لائسنس والی کان ام ہیں اور کئی سالوں میں کئی حادثات پیش آچکے ہیں۔
جولائی کے مہینےمیں،گورونٹالو کے مشرقی صوبے میں سونے کی ایک غیر لائسنس یافتہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 20 سے زائد افراد ہلاک اور 10 سے زائد اب لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…
تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…
کولکاتا درگا پوجا پنڈال حادثے پر پی ایم مودی اور امت شاہ نے تعزیت کا…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…
16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…
درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…