بین الاقوامی

Kazakhstan Plane Crash: قزاقستان میں آذربائیجان ایئرلائنز کا طیارہ حادثہ کا شکار، 110 مسافر تھے سوار، جانئے پوری تفصیل

آذربائیجان سے  روس جا رہا ایک طیارہ اچانک ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ سے  قزاقستان میں حادثے کا شکارہوگیا۔ آذربائیجان ایئرلائنس نے  تصدیق کی کہ طیارہ میں 110 مسافرسوارتھے، جن میں سے  25 مسافروں کے بچنے کی امید ہے جبکہ 22 مسافروں کواسپتال لے جایا گیا ہے۔ قزاقستان  کےایمرجنسی وزیر کے مطابق، گروزنی کے راستے میں شدید کہرے کی وجہ سے طیارہ کا رخ آکتاؤ کی جانب کیا گیا تھا، جہاں لینڈنگ کے بعد طیارہ میں میں آگ لگ گئی۔

آذربائیجان ایئرلائنزنے تصدیق کردی ہے کہ طیارہ، جوایمبرائر190 ماڈل کا تھا اورپروازنمبرجے2-8243 کے تحت باکوسے گروزنی جا رہا تھا، حادثے کا شکارہوا۔ طیارہ گروزنی کے قریب شدید کہرے کے باعث اپنا روٹ تبدیل کرکے قزاقستان کے آکتاؤ کے قریب ایمرجنسی لینڈنگ کرنے پرمجبورہوگیا۔

کیوں پیش آیا حادثہ؟

قزاقستان  کے ایمرجنسی  وزیرنے بتایا کہ روس کے گروزنی کے راستے میں شدید کہرے کی وجہ سے طیارہ کا رخ  قزاقستان کے آکتاؤ کی جانب کیا گیا تھا، جہاں ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارہ میں آگ لگ گئی۔ طیارہ میں پانچ کرو ممبران کے ساتھ 67 مسافر سوارتھے، جن میں سے  25 لوگوں کے بچنے کی امید ہے، جبکہ 22 زخمی مسافروں کواسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے تک اہلکارآگ بجھانے میں مصروف تھے۔ حادثے کا ویڈیو سوشل میڈیا پرسامنے آیا ہے، جس میں ایک طیارہ زمین پرحادثے کا شکارہوکرآگ کے گولے میں تبدیل ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔

سوشل میڈیا پرطیارہ کے حادثے کا شکارہونے کے بعد ریسکیو آپریشن کا بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اس میں طیارہ کا پچھلا حصہ نظر آرہا ہے جبکہ اگلا حصہ تباہ ہوچکا ہے۔ ٹوٹے ہوئے طیارے کے اندرسے راحتی کام میں لگے کچھ لوگ زندہ مسافروں کو نکالتے ہوئے بھی نظرآرہے ہیں۔ ویڈیو میں حادثے کے ایک گھنٹے بعد بھی طیارہ کے کچھ حصوں سے دھواں نکلتا ہوا نظرآرہا ہے۔

ابھی تک 42 افراد کی موت کا خدشہ

اے پی کی رپورٹ کے مطابق، قزاقستان کی ایمرجنسی وزارت نے دوپہر2 بجے بیان جاری کرکے بتایا کہ آذربائیجان ایئرلائنزحادثے میں 42 افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے۔ وہیں، اس طیارہ میں بیٹھے مسافروں کی جانکاری بھی سامنے آئی ہے۔ طیارہ میں آذربائیجان کے 37، روس کے 16، قزاقستان کے 6 اورقرغستان کے تین مسافرسوارتھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Kazakhstan Plane Crash: آگ کا گولہ بن گیا طیارہ، پھر بھی بچ گئیں کچھ جانیں ، جانئے کچھ مسافروں کی کیسے بچائی گئی جان

قازقستان میں آذربائیجان ائیرلائن کے ایمبریر ای190 اے آر طیارے کے گرنے سے متعدد افراد…

19 minutes ago

Cold Wave: یوپی، ایم پی سے لے کر راجستھان-ہریانہ تک ہو گی زبردست ٹھنڈ، کچھ مقامات پر آئی ایم ڈی نے جاری کیا اولوں کے ساتھ بارش کا الرٹ

ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق ’’ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ہندوستان کے موسم میں…

1 hour ago

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کا بڑا قدم، ڈاکٹرمختاراحمد انصاری کوخراج عقیدت پیش کیا

ڈاکٹرمختار احمد انصاری نے 1928 سے 1936 تک یونیورسٹی کے چانسلرکے طور پر بھی خدمات…

1 hour ago

Salman Khan Wanted: سلمان خان نے وانٹیڈ کی شوٹنگ کے دوران معاونین کوتحفے میں دی تھیں 35 ساڑیاں، یہاں پڑھیں پوری کہانی

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے وانٹیڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران دریا دلی دکھاتے…

1 hour ago

South Africa vs Pakistan: پاکستان کی ٹیم سے باہرہوئے یہ 4 کھلاڑی، اسٹاربلے بازبھی نکالے گئے

سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہورہے ٹسٹ میچ کے لئے…

2 hours ago

مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند کا حکومت سے آر ٹی ای ترمیم پر نظرثانی کا مطالبہ

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری سید تنویراحمد کا کہنا ہے کہ یہ…

2 hours ago