بین الاقوامی

Stapled Visa: چین نے ‘اسٹیپلڈ ویزا’ کیا جاری تو بھارت نے کی سرزنش، جانیں کیا ہوتا ہے اس ویزے کا مطلب؟

Stapled Visa: چین اپنی حرکات سے باز نہیں آرہا ہے۔ وہ کبھی سرحد پر اور کبھی کسی معاملے پر بھارت کو للکارنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ اس نے ایک بار پھر بھارت کو للکارنے کی کوشش کی ہے۔ چین نے ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینے والے کچھ ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے اسٹیپل ویزے جاری کیے ہیں۔ اس پر بھارت نے چین پر تنقید کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے اسٹیپلڈ ویزا پر ہندوستان کی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

 اروناچل پردیش کے لوگوں کے لیے جاری کیا گیا اسٹیپلڈ ویزا

واضح رہے کہ ایشیائی کھیل چین میں 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک منعقد ہو رہے ہیں۔ چین نے اس کھیل میں حصہ لینے والے کچھ کھلاڑیوں کے لیے اسٹیپلڈ ویزے جاری کیے ہیں۔ انہوں نے جن کھلاڑیوں کے لیے یہ ویزا جاری کیا ہے ان کا تعلق بھارت کے اروناچل پردیش سے ہے۔ چین کے اس اقدام پر ہندوستان نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا، ” ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ چین میں کھیلوں کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں ملک کی نمائندگی کرنے والے ہمارے کچھ شہریوں کو اسٹیپلڈ ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ یہ ناقابل قبول ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس معاملے پر چین کے ساتھ اپنا شدید احتجاج درج کرایا ہے۔ بھارت اس معاملے پر مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Kim Jong Un meets Russian defence chief: روسی وزیردفاع پہنچے شمالی کوریا، تاناشاہ کم جانگ اُن نے دکھایا ہتھیاروں کا ذخیرہ،آپ بھی دیکھئے

اسٹیپلڈ ویزا کیا ہے؟

معلوم ہوا ہے کہ ایشین گیمز اس سال چین میں منعقد ہو رہے ہیں۔ اس کے لیے بھارت سے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی حصہ لینے کے لیے چین جا رہے ہیں۔ ایشین گیمز میں پہلی بار کرکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے لیے ہندوستان مردوں اور خواتین کی دونوں ٹیموں کو چین بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین نے ہندوستان کے کچھ کھلاڑیوں کے لیے اسٹیپلڈ ویزا جاری کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں یہ اسٹیپلڈ ویزا کیا ہے…

اگر امیگریشن آفیسر پاسپورٹ پر ویزا سٹیمپ کے بغیر ایک علیحدہ کاغذ پر مہر لگاتا ہے اور اس اسٹیمپ شدہ کاغذ کو پاسپورٹ کے ساتھ منسلک کرتا ہے یا اسٹیپل کرتا ہے تو اسے اسٹیپلڈ ویزا کہا جاتا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چین اس سے قبل بھی ایسی حرکت کر چکا ہے۔ بتادیں کہ سال 2013 میں ملک کے دو کھلاڑیوں کو اسٹیپلڈ ویزا دیا گیا تھا جس پر بھارت نے شدید احتجاج کیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Hindi gains global prominence: ہندی کو جغرافیائی حدود سے باہر عالمی پہچان ملی،عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی ،اقوام متحدہ کے سفیر کابیان

ہندوستانی پارلیمنٹیرینز کے ایک وفد نے بھی اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کی…

21 seconds ago

India’s remarkable rise in global intellectual property: عالمی دانشورانہ املاک اور اختراعی درجہ بندی میں ہندوستان کا قابل ذکر اضافہ

عالمی جدت طرازی اور املاک دانش (آئی پی) کے منظر نامے میں ہندوستان کے بڑھتے…

1 hour ago

AAA گیمز کے ساتھ بڑھا ہندوستانی گیمنگ انڈسٹری کا عالمی غلبہ، نئی بلندیوں کو کیا حاصل

ہندوستانی گیمنگ انڈسٹری ایک نئی بلندی پر ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ گھریلو کمپنیاں اب…

1 hour ago