کانپور کے ہالیٹ اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑنے والے شخص کی لاش لے کر اس کے گھر جا رہی ایمبولینس میں اناؤ ضلع کے پوروا کوتوالی علاقے میں کسی نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے مہلوک کی بیوی اور تین بیٹیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک بیٹی شدید طور پر زخمی ہو گئی. ایک پولیس افسر نے جمعہ کے روز یہ معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ اناؤ ضلع کے پوروا کوتوالی علاقے میں بلیشور مندر کے قریب جمعہ کی صبح تقریباً 4.30 بجے مہلوک کی لاش لے کر جا رہی ایمبولینس کو نامعلوم گاڑی نے ٹکرا مار دی۔
ولیشور مندر کے قریب گاڑی نے ماری ٹکر
پوروا کے سرکل آفیسر (سی او) دیپک سنگھ نے بتایا کہ موراواں تھانہ علاقہ کے موراواں قصبے کے رہنے والے 73 سالہ دھنی رام سویتا کی ہالیٹ اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔ جمعرات کی رات دیر گئے دھنی رام کے اہل خانہ اسے ایمبولینس میں موراواں لے جا رہے تھے۔ سنگھ کے مطابق، جمعہ کی علی الصبح پوروا کوتوالی علاقے میں ولیشور مندر کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے ایمبولینس کو ٹکر مار دی، جس سے دھنی رام کی 70 سالہ بیوی پریما سویتا، 45 سالہ بیٹی منجولا سویتا، 40 سالہ انجلی سویتا اور 30 سالہ روبی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دھنی رام کی ایک اور 36 سالہ بیٹی سدھا سویتا اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی۔ اسے بہتر علاج کے لیے کانپور ہالیٹ بھیجا گیا ہے۔
ایمبولینس کا ڈرائیور حادثے کے بعد لاپتہ
سنگھ کے مطابق تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اناؤ بھیج دیا گیا ہے اور اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایمبولینس کا ڈرائیور حادثے کے بعد لاپتہ ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ سنگھ کے مطابق حادثے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ایس ڈی ایم اہل خانہ سے ملنے گئے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں: محبت کا بھوت سوار! خاتون نے اپنے ہی شوہر کو چارپائی سے باندھ کر کلہاڑی سے کاٹا، کیے پانچ ٹکڑے اور پھر نہر میں پھینکا
بھارت ایکسپریس۔
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…