بھارت ایکسپریس۔
سائفرکیس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے لیڈرعمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو 10-10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اورشاہ محمود قریشی کو10-10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ خصوصی عدالت کے جج ابالحسنات محمد ذوالقرنین نے یہ سزا سنائی۔
قابل ذکرہے کہ گزشتہ سماعت میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دفعہ 342 کے تحت بیان کیلئے سوال نامہ دے دیا گیا تھا، سوال نامے میں ان سے 36 سوالوں کے جواب طلب کئے گئے تھے۔ عدالت میں مزید 11 گواہوں کےبیانات پرجرح مکمل کرلی، جس کے بعد تمام 25 گواہان پرجرح مکمل ہوگئی تھی۔ تقریباً 14 گھنٹے جاری رہنے والی سماعت کے دوران سابق سکریٹری خارجہ سہیل محمود، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت سابق سکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبردرانی، سابق سفیراسد مجید سے بھی جرح مکمل کی گئی۔
عمران خان سے غائب ہوئے تھے خفیہ دستاویز
سائیفرمعاملہ ایک سفارتی دستاویزسے متعلق ہے، جو مبینہ طورپرعمران خان کے پاس سے غائب ہوگیا تھا۔ پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ دستاویزمیں متحدہ ریاست ہائے امریکہ کی طرف سے عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ سابق وزیراعظم کو 5 اگست 2023 کو توشہ خانہ بدعنوانی معاملے میں قصوروارٹھہرایا گیا اورتین سال جیل کی سزا سنائی۔ آئی ایچ سی نے 29 اگست کو ان کی سزا معطل کردی تھی، لیکن وہ جیل میں ہی رہے۔ کیونکہ سائیفرمعاملے میں عدالتی ریمانڈ پرتھے۔
بھارت ایکسپریس۔
اگر ہم بادام کھانے کے طریقوں کی بات کریں تو اسے حلوہ، لڈو جیسے کئی…
ایس ایم خان اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری کے لیے جانے جاتے تھے۔ پریس…
روہنٹن ایک پرجوش استاد تھے جو اپنے علم کو دوسروں کے ساتھ بانٹنا پسند کرتے…
آچاریہ پرمود کرشنم نے مہرشی دیانند کی غیر معمولی شخصیت اور متاثر کن اصلاحات کی…
عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ پارٹی نے…
’پشپا 2: دی رول‘ کو سوکمار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم میتھری مووی میکرز…