بین الاقوامی

Pakistan New Currency Notes: پاکستان میں بھی نوٹ بندی؟ نئے کرنسی  نوٹ جاری کرنے ہوا فرمان، پاکستان طویل عرصے سے معاشی بحران کا شکار

Pakistan New Currency Notes:  پاکستان کے مرکزی بینک نے کرنسی کی قلت اور جعلی (نقلی) نوٹوں کی خطرےسے نمٹنے کے لیے جدید سیکیورٹی ٹیکنالوجی سے لیس نئے نوٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ نئے نوٹ بین الاقوامی جدید سیکیورٹی ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔ پاکستانی کرنسی کو جدید بنانے کے لیے اس میں اسپیشل سیکیورٹی نمبر اور ڈیزائن استعمال کیا جائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یہ اطلاع دی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ یہ تبدیلی دھیرے دھیرے کی جائے گی تاکہ پاکستان میں عوامی سطح پر کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو ۔جیسا کہ ماضی میں کچھ دوسرے ممالک میں دیکھا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ مالیاتی ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ کیا جعلی  (نقلی )نوٹوں اور کالے دھن کے بازار کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے 5000 روپے یا اس سے زیادہ مالیت کے نوٹوں کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں جعلی کرنسی کا بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے

پاکستان کے مالیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان کی معیشت جو کہ نقدی کی قلت کا شکار ہے۔کالے دھن کے غیر قانونی استعمال سے بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔جو کہ اعلیٰ مالیت کے نوٹوں کی گردش کی وجہ سے آسان ہے۔

کیا کہتے ہیں پاکستان کے مالیاتی ماہرین؟

کیپٹل انویسٹمنٹ کے سہیل فاروق نے کہا، “پاکستان کے مالیاتی نظام کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے یہ درست قدم ہے۔ لیکن کیا اس میں ڈیمونیٹائزیشن شامل ہوگی… دیکھنا باقی ہے۔” ایک اور بینکر نے کہا کہ مرکزی بینک کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ نئی کرنسی متعارف کرواتے وقت عوام اور کاروباری اداروں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پاکستان ایک طویل عرصے سے معاشی بحران کا شکار ہے

پاکستان طویل عرصے سے ایک بڑے مالیاتی بحران کا سامنا کر رہا ہے اور اس کے اثرات کی وجہ سے وہاں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام کو بڑے مالی مسائل کا سامنا ہے۔ وقتاً فوقتاً وہاں بدحالی اور غربت کی تصویریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ

آئی ایم ایف سے ملے معاشی ریلیف کے پیکج کا پاکستان کی حکومت انتظار کرتی رہی جو حال کے دنوں میں ملنے کی دہلیز پر آچکی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

2 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

2 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

3 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

3 hours ago