ڈنمارک پولیس نے غزہ کی صورتحال اور مغربی کنارے پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف کوپن ہیگن میں ہونے والے ایک احتجاج میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے دنیا بھر میں منفرد شہرت حاصل کرنے والی یورپی ملک سویڈن کی شہری گریٹا تھنبرگ کو حراست میں لے لیاہے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈنمارک کی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گریٹا تھونبرگ کو بعد میں حراست سے رہا کر دیا گیا، اور روزنامہ ایکسٹرا بلیڈٹ نے ان کے پولیس اسٹیشن سے باہر نکلنے کی ویڈیو فوٹیج بھی جاری کردی۔ایک پولیس ترجمان نے انفرادی طور پر زیر حراست افراد پر تبصرہ کیے بغیر کہا کہ کوپن ہیگن یونیورسٹی میں 6 افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب تقریباً 20 افراد نے ایک عمارت کے داخلی راستے کو روکا اور تین افراد اندر داخل ہوگئے۔
کوپن ہیگن پولیس کے ترجمان نےاے ایف پی کو دئے ایک بیان میں کہا کہ ’’میں نام کی تصدیق نہیں کر سکتا، لیکن مظاہرے کے تعلق سے افرادکو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں تین پر الزام ہے کہ انہوں نے زبر دستی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اس کا داخلی دورازہ بند کر دیا۔حالانکہ چند گھنٹوں کے بعد ان چھ کو رہا کر دیا گیا۔اس واقعہ کا ویڈیو ایکسٹرا بلاڈیٹ ویب سائٹ پر بھی ساجھا کیا گیا۔
فلسطین پر قبضہ کے مخالفین گروپ کا کہنا تھا کہ جبکہ فلسطین کے حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں کوپن ہیگن مسلسل اسرائیلی تعلیمی اداروں کا تعاون کر رہا ہے۔ہم نے یونیورسٹی کے مرکزی انتظامی ہال پر محض ایک مطالبہ کرتے ہوئے قبضہ کیا کہ اسرائیل کے تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کیا جائے۔گریٹا تھونبرگ نے اپنے کندھوں پر روایتی فلسطینی کیفییہ پیٹرن کے نقوش والا ایک اسکارف پہنا تھا، جو فلسطینی حامی مظاہرین میں ایک عام علامت ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…