قومی

Protest Outside Sanjauli Masjid : شملہ میں مسجد کے باہر مظاہرہ،غیر قانونی بتاکرمنہدم کرنےکاہورہا ہےمطالبہ،مسلمانوں کی بڑھتی آبادی پر بھی اٹھائے سوال

شملہ کی سنجولی مسجد کے باہر بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسجد غیر قانونی ہے اور وہ اس غیر قانونی طور پر بنائی گئی مسجد کی تعمیر کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ایک مظاہرین نے کہا کہ مسجد غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد کی چار منزلیں غیر قانونی ہیں۔ اگر ہم کوئی بھی غیر قانونی تعمیر کرتے ہیں تو اسے فوراً ہٹا دیا جاتا ہے لیکن اس مسجد کو بنے ہوئے دس سال ہو گئے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ غیر قانونی مسجد کو فوری گرایا جائے۔

احتجاج میں شامل بی جے پی کارکن انکش چوہان نے کہا کہ پورا ہندو سناتنی برادری احتجاج کر رہی ہے۔ اس مظاہرے کا ہندو یا مسلمان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے خلاف ہندو برادری سراپا احتجاج ہے۔ ریاست میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پرسوں ہماچل میں ایک باہری شخص نے ایک مقامی نوجوان پر حملہ کیا جس کی وجہ سے اس کے سر میں 14 ٹانکےلگے۔احتجاج میں حصہ لینے والے کمل گوتم نامی ہندو تنظیم کے رہنما نے میڈیا کو بتایا کہ یہاں باہر سے لوگوں کی آبادی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر موصوف نے اسمبلی میں بھی اسے قبول کر لیا ہے۔ اس بات کی تحقیق کی جانی چاہیے کہ یہ باہر کے لوگ بنگلہ دیشی ہیں یا روہنگیا۔

سکھوندر سنگھ سکھو نے کیا کہا؟

مسجد کی تعمیر کے سوال پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا کہ ریاست میں تمام شہری برابر ہیں۔ تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے۔ جو بھی امن و امان کو اپنے ہاتھ میں لے گا، حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔ ہماچل پردیش آنے والا ہر شہری قانون کا پابند ہے۔ اس لیے یہ احتجاج پرامن ہونا چاہیے۔ کسی کو امن و امان کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

10 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago