جرمنی کے میونخ میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ایک شوٹر نے کئی بار فائرنگ کی۔ اس دوران ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اس کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ جس میں ایک شخص کو بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ کئی گولیوں کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔ اس واقعے کے بعد درجنوں پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص پر گولیاں چلائیں جس سے وہ زخمی ہوگیا اور فی الحال علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
میونخ پولیس نے ایکس پر لکھا کہ اس وقت برائنرسٹراس اور کیرولین پلاٹز کے علاقے میں ایک بڑا آپریشن جاری ہے۔ ہمارے پاس بہت سے ایمرجنسی اہلکار ہیں۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس علاقے سے حتی الامکان بچیں۔ اس آپریشن کے لیے ہیلی کاپٹر سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔اسرائیلی میڈیا نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ میونخ میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ باویریا کے دارالحکومت میونخ میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب گولیوں کی بار بار بلند آوازوں کے بعد پولیس کی بڑی تعداد کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا۔
وزارت خارجہ کے دفتر نے کہا کہ قونصلیٹ کا کوئی ملازم زخمی نہیں ہواہے۔ حملہ آور کو سکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا ہے، جو صورتحال کو سنبھال رہے ہیں۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق 52 سال قبل میونخ میں بھی ایسا ہی حملہ ہوا تھا۔ اسرائیلی اولمپک کھلاڑیوں کو فلسطینی شہریوں نے قتل کر دیاتھا۔ اس واقعے کی یاد میں جمعرات کو قونصل خانہ بند کر دیا گیا تھا۔ میونخ پولیس نے کہا کہ آپریشن کے سلسلے میں کسی دوسرے مشتبہ شخص کے بارے میں کوئی اشارے نہیں ملے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…