خلیج تعاون کونسل نے ہنگامی اجلاس کے دوران لبنان کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہےاور غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے، کونسل نے دوحہ میں ایک غیر معمولی وزارتی اجلاس کے انعقاد کے بعد حمایت کا اعلان کیا۔کونسل نے ایک بیان میں مزید کہا کہ کونسل نے لبنان اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تنازعات میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے تمام ملوث فریقوں سے خود کو تحمل سے کام لینے اور تشدد سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔لبنانی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق، اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان سرحد پار لڑائی میں تقریباً ایک سال کے دوران لبنان میں 1,900 سے زیادہ افراد ہلاک اور 9,000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر ہلاکتیں گزشتہ دو ہفتوں میں ہوئیں ہیں۔
جی سی سی کے میڈیا سینٹر کے مطابق اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ’جی سی سی ممالک اس مشکل گھڑی میں اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔بیان میں لبنان میں ہونے والے المیے اور عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کےلیے عالمی اورعلاقائی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں علاقائی تنازعات میں پڑنے سے گریز کرنے اور تنازعہ کے دائرے کو پھیلنے سے روکنے کا بھی مطابہ کیا گیا۔جی سی سی نے سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 اور طائف معاہدے پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زوردیا تاکہ لبنان میں مستقل بنیادوں پر قیام امن کو ممکن بنایا جاسکے۔
وزارتی کونسل نے 27 ستمبر 2024 کو نیویارک میں فلسطین اور جمہوریہ لبنان کے خلاف اسرائیلی حملوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے عرب ریاستوں اور اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی وزارتی اجلاس کی جانب سے جاری بیان کا بھی خیر مقدم کیا ۔مسئلہ فلسطین کے حوالے سے وزارتی کونسل نے یقین دہانی کی کہ جی سی سی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے غزہ پٹی اور ویسٹ بینک میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کرنے، قیدیوں کی رہائی اور انسانی بنیادوں پر متاثرین کے لیے امداد کی فوری اور جامع ترسیل کو ممکن بنانے پر زوردیا۔کونسل کی جانب سے سعودی عرب کی سربراہی میں وزارتی کمیٹی کی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جو فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کےلیے غیر معمولی مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں کی گئی تھیں۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے جی سی سی کے وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…