برطانوی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے حسن نصراللہ کو ان کی شہادت سے قبل قتل کے منصوبے سے خبردار کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی تھی۔اس حوالے سے مختلف ایرانی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ کو لبنان چھوڑنے کی تنبیہ کی تھی کیونکہ اسرائیلی حملے میں ان کے قتل ہونے کا خدشہ تھا۔ایک سینئر ایرانی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ 17 ستمبر کو حزب اللہ کے پیجرز کے دھماکے کے فوراً بعد علی خامنہ ای نے ایک ایلچی کے ذریعے ایک پیغام بھیجا جس میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سے کہا گیا کہ وہ ایران چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ لبنانی گروپ میں اسرائیل کے ایجنٹ موجود ہیں اور انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
اہلکار نے یہ بھی کہا کہ ایلچی ایرانی پاسداران انقلاب میں سینیئر کمانڈر عباس نیلفروشان تھے جو پھر 27 ستمبر کو حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی مارے گئے تھے۔ نیلفروشان علی خامنہ ای کے قابل اعتماد فوجی مشیر تھے۔ حسن نصراللہ کے قتل کے ساتھ حزب اللہ کی تقریباً نصف قیادت اور سینئر فوجی کیڈرز کو ختم کر دیا گیا۔ایک اور سینیئر ایرانی عہدے دار نے روئٹرز کو بتایا کہ سپریم لیڈر خامنہ ای سنیچر کے بعد سے محفوظ مقام میں منتقل ہو چکے ہیں اور یہ کہ اسرائیل پر منگل کو 200 میزائل فائر کرنے کا حکم خود سپریم لیڈر نے دیا تھا۔
منگل کی کارروائی کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں ان حملوں کو حسن نصر اللہ اور عباس نیلفروشان کے قتل کا ردعمل قرار دیا تھا۔اس بیان میں جولائی میں تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے ایران میں قتل اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کا بھی حوالہ دیا گیا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں ہونے والی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…