بین الاقوامی

Eight Israeli soldiers have been killed: لبنان میں اسرائیل کو لگا بڑا جھٹکا،زمین کاروائی کی ابتداء میں ہی 8اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ کے بعد لبنان میں بھی اسرائیل کی فوجی کاروائی جاری ہے لیکن یہاں لبنان کا نہیں بلکہ اسرائیل کا ہی بڑا نقصان ہورہا ہے۔اسرائیل نے حزب اللہ سے لڑائی میں 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیوں کے دوران حزب اللہ سے جھڑپوں میں آٹھ فوجی مارے گئے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ لبنان کے گروپ حزب اللہ کے درمیان سرحدی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران یہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی فوج کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان ہے۔حزب اللہ نے کہا کہ ہمارے جنگجو بدھ کے روز لبنان میں اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑائی میں مصروف تھے جس سے اسرائیلی افواج کی لبنان کے اندر زمینی کارروائی کی پہلی بار تصدیق ہوئی ہے۔حزب اللہ نے کہا کہ ہم نے سرحدی شہر مارون الراس کے قریب تین اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو راکٹوں سے تباہ کر دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے بدھ کی شام جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف جنوبی لبنان میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ تعداد ایک بتائی گئی تھی۔یہ پیش رفت ایران کی جانب سے اسرائیل پر دوسری مرتبہ براہ راست حملے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی۔لبنان میں اسرائیل کے پچھلے ہفتے سے جاری شدید حملوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔اسرائیل نے اس دوران جنوبی بیروت میں گذشتہ ہفتے ایک بڑے حملے میں لبنانی گروپ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو قتل کیا تھا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے کہا کہ اس نے ایک سرحدی گاؤں میں داخل ہونے کی کوشش کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے جب کہ اس کے جنگجو دوسرے علاقوں میں بھی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہیں۔لبنان کی فوجی قیادت نےکہا اسرائیلی فورسز بدھ کو سرحدی حدود سے 400 میٹر اندر خربت یارون اور باب الادیسہ میں داخل ہوئیں جو مختصر وقت میں واپس نکل گئیں۔عرب نیوز کے مطابق اسرائیل فورسز نے اس مداخلت کو حزب اللہ کے خاتمے کے ساتھ جوڑتے ہوئے درست قرار دیا اور اس دوران تین مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ان جھڑپوں کے بعد کچھ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔اسرائیلی ریڈیو نے رپورٹ کیا کہ ’یہ آپریشن بہت زیادہ پیچیدہ تھا جو فائرنگ کے دوران مشکل حالات میں کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago