بہار کے منگیر میں بے خوف شرپسندوں نے آر جے ڈی کے بڑے لیڈر پنکج یادو کو گولی مار دی ہے۔ پنکج یادو پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری تھے۔ وہ صبح کی سیر کے لیے نکلے تھے۔ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔ مقامی لوگوں نے ان کو اسپتال میں داخل کرایا ہے جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔واقعے کے پیچھے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ جو ابتدائی معلومات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق پنکج یادو کو سینے میں تین گولیاں لگی ہیں۔ وہ صبح کی سیر پر نکلے تو بدمعاشوں نے آکر واردات کو انجام دیا اور فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ صفی سرائے تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس نے اس پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
آر جے ڈی نے اس واقعہ کو لے کر حکومت پر حملہ کیا
اب پارٹی نے آر جے ڈی لیڈر پر فائرنگ کے معاملے پر حکومت کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔ آر جے ڈی کے ترجمان اعجاز احمد نے کہا کہ یہ کیسی گورننس ہے؟ کیسی گڈ گورننس؟ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو گولیاں ماری جارہی ہیں۔ اتر پردیش اور بہار کے حالات میں اب زیادہ فرق نہیں ہے۔ بہار میں جرائم اور مجرموں کا بول بالا ہے۔ صاف نظر آرہا ہے کہ حکومت کی طاقت ختم ہو چکی ہے۔ بہار میں جرائم اور مجرموں کی بھرمار ہے، انتظامیہ بے حال ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ حکومت کے اندر بیٹھے لوگ ملائی کھانے میں مصروف ہیں۔
بی جے پی لیڈر نیرج کمار نے کارروائی کی بات کی
دوسری جانب اس واقعہ کے حوالے سے بی جے پی لیڈر اور پارٹی ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ بہار کے مونگیر میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے لیکن یوگی کے خوف کی وجہ سے اتر پردیش میں مجرموں کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ مجرموں کو چن چن کر سزائیں دی جا رہی ہیں۔ بہار میں بھی این ڈی اے حکومت میں مجرموں کو نہیں بخشا جارہا ہے۔ تیجسوی یادو اپنے کارکنوں اور علاقے کے لوگوں کو پیچھے چھوڑ کر بیرون ملک بیچلر پارٹی کر رہے ہیں۔ صرف این ڈی اے حکومت ہی کارروائی کرے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…