بین الاقوامی

Donald Trump Arrested:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار ، ملزم کی طرح تصویر کھنچوائی۔ کہا- میں نے کچھ غلط نہیں کیا

Donald Trump Arrested:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں جمعرات 24 اگست 2023کو 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے معاملے میں سرینڈرکردیا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے 2 ملین ڈالر کے بانڈ اور رہائی کی دیگر شرائط پر اتفاق کیا۔ اس کے بعد ڈونالڈ  ٹرمپ کورہا کر دیا گیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ تقریباً 20 منٹ تک جیل میں رہے۔

رہا ہونے کے بعد ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت  کی۔ اانہوں  نے کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا میں انتخابی نتائج کو الٹانے کے لیے دھوکہ دہی اور جعلسازی کا الزام ہے۔ ان کے علاوہ 18 اور لوگوں کو اس کیس میں ملزم بنایا گیا ہے۔ ان کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے سرینڈر کر کردیا ہے۔ 15 اگست کو اٹلانٹا کی عدالت نے چارج شیٹ پیش کی۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام چارج شیٹ میں شامل 41 الزامات میں سے 13 میں شامل ہے۔

ٹرمپ کی انگلیوں کے نشانات اور تصویریں بھی  لی گئیں

سی این این کے مطابق ٹرمپ کو ایک کمرے میں لے جا کر ان کی انگلیوں کے نشانات لیے گئے۔ ان کا مگ شاٹ بھی لیا گیا یعنی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چہرے کی تصویر بھی لی گئی۔ یہ دستاویزات عدالت اور پولیس ریکارڈ کا حصہ بنیں گی۔ جیل ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فلٹن کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا تھا۔ قیدی نمبر P01135809 کے طور پر درج کیا گیا تھا۔
جارجیا کریمنل کیس کیا ہے؟
2020 میں صدارتی انتخابات کے بعد ٹرمپ پر نتائج کو الٹنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا گیا۔ بی بی سی کے مطابق 2 جنوری 2021 کو ٹرمپ اور جارجیا کے الیکشن آفیسر بریڈ رافنسپرگر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک کال ہوئی۔ یہ کال 3 جنوری کی دوپہر 2 بجکر 41 منٹ پر وائٹ ہاؤس کے دفتر سے کی گئی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

6 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

7 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

7 hours ago