بین الاقوامی

Russian President Vladimir Putin: یوگینی پریگوزن کی موت پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کا پہلا بیان، ‘… جس نے غلطی کی’

  Russian President Vladimir Putin: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ویگنر کے آرمی چیف یوگینی پریگوزن کی طیارہ حادثے میں ہلاک  ہونے  پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ولادیمیر پوتن نے کہا کہ سب سے پہلے میں تمام متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے پریگوزن کو ایک باصلاحیت شخص قرار دیا ۔جس نے سنگین غلطیاں کیں لیکن نتائج بھی حاصل کیے۔ بدھ کو ماسکو میں ایک طیارے کے حادثے میں دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس طیارہ حادثہ میں 62 سالہ یوگینی پریگوزین بھی شامل تھا۔ صدر ولادیمیر پوتن 1990 کی دہائی سے یوگینی پریگوزن کو جانتے تھے۔

روس کے صدر نے کہا کہ روس اس بات پر غور کرے گا کہ تفتیش کار حادثے کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ فی الحال واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات دینے میں وقت لگے گا۔ ولادیمیر پوتن کا یہ تبصرہ طیارہ گرنے کے 24 گھنٹے بعد آیا ہے۔

کبھی روسی صدر کے قریب تھے یوگینی پریگوزین

بعض مغربی ماہرین اور روس کے سابق وزیر اعظم کا خیال ہے کہ شاید پوتن نے یوگینی پریگوزن کے قتل کا حکم دیا ہو۔ حالانکہ اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔  یوگینی پریگوزن کا شمار کبھی روسی صدر کے انتہائی قریبی لوگوں میں ہوتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار ، ملزم کی طرح تصویر کھنچوائی۔ کہا- میں نے کچھ غلط نہیں کیا

 یوگینی پریگوزن ویگنرنجی فوج کے سربراہ تھے۔ ویگنر کے جنگجو یوکرین میں روس کی طرف سے لڑرہے تھے۔لیکن روسی حکومت کی جنگی حکمت عملیوں اور ویگنر کے جنگجوؤں کے مارے جانے  کےدرمیان یوگینی پریگوزن نے جون میں روس کے خلاف بغاوت کی۔

موت پر سوال کیوں اٹھائے جا رہے ہیں؟

یوگینی پریگوزن نے جون میں بغاوت کرتے ہوئے روسی وزیر دفاع اور فوج پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ بعد ازاں پوتن کی ثالثی سے روس کی جانب سے بحران ٹل گیا تھا ۔  یوگینی پریگوزن کو لے کر خدشات اور بحران کا پیدا ہونا یقنی ہوگیا تھا۔ یہاں تک کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کو بھی یوگینی پریگوزن کے قتل کا خدشہ تھا۔ پچھلے مہینےبائیڈن اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیمز برنز نے یوگینی پریگوزن کی بغاوت کے بعد پریگوزن کے لیے ممکنہ خطرے کا امکان اٹھایا تھا۔ بائیڈن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ اگر میں ان کی جگہ پر ہوتا تو میں محتاط رہتا  کے میں کیا چیزیں کھاؤں۔ میں اپنے مینو پر نظر رکھوں گا۔ لیکن سب مذاق کر رہے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم میں سے کوئی بھی یقینی طور پر جانتا ہے کہ روس میں پریگوزن کا مستقبل کیا ہے؟

بھارت اایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jharkhand Election 2024: انڈیا بلاک کا 7 گارنٹیوں والا منشور جاری، 10 لاکھ نوکری اور سرنا دھرم کوڈ کا کیا وعدہ

چھٹی گارنٹی کے تحت تمام بلاکس میں ڈگری کالجز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں…

39 mins ago

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

1 hour ago

India-Nigeria Strategic Dialogue: ہندوستان اور نائیجیریا نے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی تعاون کو کیا مضبوط

ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…

1 hour ago

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…

1 hour ago

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

2 hours ago