بین الاقوامی

Pakistan Imran Khan News: ‘عمران خان کی موت کا جال بھچایا گیا’ پاکستان کے سابق وزیراعظم کا دعویٰ

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کے چیف جسٹس سے ان کے خلاف درج معاملوں میں انہیں ویڈیو لنک کے ذریعہ عدالتی کارروائی میں حصہ لینے کی اجازت دینے کی گزارش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر وہ عدالت میں پیش ہوتے ہیں تو ان کا قتل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا باندیال کو پیر کے روز لکھے خط میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ نے اپنے خلاف درج مقدموں کو جوڑنے کی بھی گزارش کی۔

20 نا معلوم افراد

عمران خان نے پیر کے روز ملک کے نام دیئے گئے خطاب میں کہا، ‘گزشتہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کا جال بچھا دیا گیا، جہاں میں نے توشہ خانہ تحفہ کیس کی سماعت میں شرکت کرنی تھی۔ ان نامعلوم افراد کےحوالے سے ان کا اشارہ خفیہ ایجنسیوں کے لوگوں سے تھا۔ انہوں نے ایک ویڈیو بھی دکھائی، جس میں عدالتی حراست میں سادے کپڑے میں موجود مبینہ مشتبہ پلاسٹک کی ہتھکڑیاں لئے ہوئے دکھائی دیئے۔

رسی سے عمران خان کا گلا گھوٹنے کا منصوبہ

عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ ان لوگوں کی اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی رسی سے عمران خان کا گلا گھوٹنے کا منصوبہ تھا۔ پی ٹی آئی سربراہ نے چیف جسٹس سے اس کی جانچ کرانے کی گزارش کی کہ کیسے یہ 20 یا اتنے ‘نامعلوم افراد’ ہائی کورٹی والے عدالتی احاطے میں گھسے۔ پاکستان میں فوجی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر ہو رہی قیاس آرائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا، ‘میری پارٹی کو فوج کے خلاف دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ساتھ ہی پی ایم ایل این کی قیادت والی حکومت فوج کو میرے اور پی ٹی آئی کے خلاف کرنے کی اپنی سب سے بہترین کوشش کر رہی ہے۔’

۔بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

43 minutes ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

57 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

2 hours ago